وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے حلقے میں کھلی کچہری لگائی جس میں سائلین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے شہریوں کے مسائل سنے، متعلقہ محکموں اور افسران کو فوری احکامات جاری کیے۔ اہلیان حلقہ نے مسائل کے تدارک،سڑکوں،گلیوں کی تعمیر اور سہولیات کی فراہمی پر صوبائی وزیر بلال یاسین کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں عوام نے پنجاب کی کارکردگی کو ووٹ دیا ہے۔ ہم فخر سے اپنی کارکردگی کا نعرہ لگاتے ہیں، کوئی دوسرا بھی کارکردگی کی بات کرے۔ انشاء اللہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور انکی ٹیم بھرپور محنت سے پنجاب کی کارکردگی کو مثالی بنائے گی۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے واضح کیا کہ خدمت کی سیاست ہمارا عزم، دنیا پنجاب میں ترقی کے نئے ریکارڈ بنتا دیکھے گی۔ میرا حلقہ انتخاب اولین ترجیح،عمر بھر آپ لوگوں کی خدمت کیلئے توانائیاں صرف کرتا رہوں گا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل اور میاں نواز شریف کی بھرپور حمایت سے آپ کیلئے جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال کیے جارہے ہیں۔ شہریوں کی خدمت اور ان کی دہلیز پر مسائل کا حل مسلم لیگ ن کی پالیسی ہے۔
Read Next
20 گھنٹے ago
پی ایچ اے ملازمین کے لئے حج قرعہ اندازی،5 خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان
21 گھنٹے ago
سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کا فیصل آباد میں مختلف ترقیاتی سائٹس کا دورہ
2 دن ago
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام صرف ہاؤسنگ منصوبہ نہیں۔ محفوظ اور باوقار مستقبل کی بنیاد ہے،بلال یاسین
6 دن ago
*صوبہ بھر میں واسا عملے کی بنیادی ریسکیو اور فائر سیفٹی تربیت*
7 دن ago






