وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں واسا سروسز کا دائرۂ کار اضلاع سے بڑھا کر تحصیلوں تک توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے متعلقہ اداروں کو ضروری احکامات جاری کر دیے ہیں تاکہ واسا ایجنسیوں کی خدمات کو صوبے کی 99 تحصیلوں تک مرحلہ وار توسیع دی جا سکے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق شہری علاقوں میں کامیاب فلڈ مینجمنٹ اور نکاسیٔ آب کے مؤثر نظام کے بعد اب دیہی علاقوں کو بھی جدید واسا سروسز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کے تحت تحصیل سطح پر نکاسیٔ آب، سیوریج پلاننگ، ڈی سلٹنگ مہمات اور جدید ڈسپوزل سسٹم متعارف کرایا جائے گا تاکہ شہری اور دیہی آبادی کو یکساں معیار کی سہولیات میسر آ سکیں۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے ہدایت کی کہ تمام تحصیلوں تک واسا سروسز کی توسیع کے لیے انتظامی، تکنیکی اور آپریشنل انتظامات جلد مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ واسا ایجنسیوں کے نیٹ ورک کو مرحلہ وار وسعت دے کر دیہی علاقوں میں بھی نکاسیٔ آب کے مؤثر نظام اور جدید شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ شہریوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے بھرپور عوامی آگاہی مہمات چلائی جائیں۔ اس مقصد کے لیے مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مقامی پلیٹ فارمز کے ذریعے بھی نکاسیٔ آب، صفائی اور احتیاطی تدابیر سے متعلق پیغامات عوام تک پہنچائے جائیں تاکہ کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ دیا جا سکے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق واسا سروسز کی توسیع سے دیہی علاقوں میں نکاسیٔ آب، سیوریج مینجمنٹ اور دیگر بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی مزید مؤثر ہوگی، جبکہ اس منصوبے سے متعلق سمری منظوری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے۔ حکومت پنجاب کا مقصد شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان سہولیات کے فرق کو کم کرتے ہوئے جدید، محفوظ اور پائیدار شہری خدمات کو صوبے کے ہر حصے تک پہنچانا ہے۔
Read Next
21 گھنٹے ago
پی ایچ اے ملازمین کے لئے حج قرعہ اندازی،5 خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان
22 گھنٹے ago
سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کا فیصل آباد میں مختلف ترقیاتی سائٹس کا دورہ
2 دن ago
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام صرف ہاؤسنگ منصوبہ نہیں۔ محفوظ اور باوقار مستقبل کی بنیاد ہے،بلال یاسین
6 دن ago
*صوبہ بھر میں واسا عملے کی بنیادی ریسکیو اور فائر سیفٹی تربیت*
7 دن ago






