*کمشنر لاہورنعمان یوسف کا کربلا گامے شاہ چوک۔داتا صاحب چوک۔سکیورٹی بفر زون کا دورہ*

کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف نے چہلم امام حسین اور عرس داتا صاحب کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نعمان یوسف نے ضلعی انتظامیہ مرکزی کنٹرول روم، کربلا گامے شاہ چوک، داتا صاحب چوک، جلوسوں روٹس اور سکیورٹی بفر زون کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے زیر تعمیر ایریاز میں حفاظتی اقدامات، صفائی، مانیٹرنگ و سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے داتا صاحب دودھ کی سبیل کو چیک کیا۔ انہوں نے کہا کہ دودھ کے سبیل ایریا میں ہر وقت صفائی کریں۔کمشنر لاہور نے ڈی سی آفس میں قائم مرکزی مانیٹرنگ و کنٹرول سنٹر کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز نے مانیٹرنگ اور کنٹرول میکانزم پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کے کیمرے چہلم جلوس روٹ اور عرس داتا صاحب کو لائیو مانیٹر کررہے ہیں، ضلعی انتظامیہ کیمروں کی فیڈ سیف سٹی کو بھی دی جارہی ہے، سیف سٹی کے ساتھ ساتھ خصوصی مقامات پر سینکڑوں کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر کمشنرلاہور نعمان یوسف نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ زیرتعمیر ایریا کے باعث اس ایریا میں خصوصی محفوظ آہنی رکاوٹوں کو مانیٹرنگ میں رکھیں، چہلم جلوس شرکاء و زائرین عرس داتا صاحب کو راستوں کی راہنمائی کیلیے گائیڈ رضاکار مقرر کریں۔کمشنر لاہور نے کربلا گامے شاہ چوک کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے گامے شاہ راستے کو مزید محفوظ بنانے کیلیے جرسی بیریرز بڑھانے کی ہدایت دی۔

کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف نے کہا ہے کہ واسا اور ضلعی انتظامیہ کی نکاسی آب ٹیموں اور مشینری کو اہم پوائنٹس پر متحرک رکھا گیا ہے، مانیٹرنگ، ریسکیو، میڈیکل کور، لائٹنگ، نکاسی آب انتظامات مکمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی چہلم و عرس انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات کے مطابق اقدامات اٹھائے گئے ہیں، فیلڈ کے ساتھ ساتھ مرکزی کنٹرول سنٹر میں ہر محکمہ ردعمل دینے کیلیے موجود ہے، حکومتی ہدایات اور ایس اوپی ز کیمطابق تمام انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button