کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ عظیم معرکہ حق تقریبات کے حوالے سے لاہور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں عروج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں جمعہ 8مئی لبرٹی چوک گلبرگ میں معرکہ حق گرینڈ تقریب ہوگی اور تین دن 8۔ 9 اور 10مئی کو پورے لاہور میں معرکہ حق ریلیاں، واکس اور تقریبات منعقد ہونگی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شہریوں کا معرکہ حق( بنیان المرصوص) گرینڈ تقریب لبرٹی چوک گلبرگ میں داخلہ اوپن ہوگا، ضلعی انتظامیہ کے تحت کمیٹی فیلڈ میں موجود ہے تمام انتظامات کو بہترین انداز میں مکمل کیا جارہا ہے، معرکہ حق لبرٹی تقریب کیلیے بہترین ٹریفک اور پارکنگ انتظامات کیے جارہے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سکیورٹی، صفائی، روڈ ڈائیورژنز، میونسپل انتظامات کو بہترین مینیجمنٹ کے ساتھ ترتیب دیا جائیگا۔ لاہور سمیت تمام اضلاع میں معرکہ حق تقریبات کو شایان شان انداز میں منایا جارہا ہے۔کمشنر لاہور مریم خان کی زیر صدارت عظیم معرکہ حق تقریبات انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور کی تمام مارکیٹ ایسوسی ایشنز نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور مریم خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق سے پاکستان کا معزز نام دنیا میں سربلند ہوا، معرکہ حق ہمارا فخر ہے، معرکہ حق ہماری درخشاں تاریخ کے سنہرے معرکوں میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے قرطاس دہر پر شجاعت کی نئی داستان رقم کی۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ معرکہ حق تقریبات کے حوالے سے ہر پاکستانی پرجوش ہے، آئیے فتح پر شکر ادا کریں اور اپنے ہیروز کو سلام عقیدت پیش کریں۔اجلاس میں ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، سی ٹی او لاہور، ایس ایس پی آپریشنز توقیر احمد، ایڈیشنل کمشنر راؤ عبدالجبار سمیت لاہور کی تمام مارکیٹ ایسوسی ایشنز، پی ایچ اے، ٹریفک پولیس و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
Read Next
2 گھنٹے ago
*ڈی سی ز اور اے سی ز براہ راست پٹرول پمپس سے جاری سبسڈی کو مانیٹر کررہے ہیں۔کمشنر لاہور*
3 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے داتا گنج بخش زون کے مختلف علاقوں کا دورہ
4 دن ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
1 ہفتہ ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
Related Articles
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
2 ہفتے ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
2 ہفتے ago
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 ہفتے ago



