وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر صوبہ بھر میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث اربن فلڈنگ کی روک تھام اور نکاسی آب آپریشن کے حوالے سے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق پنجاب کی تمام 15 واسا ایجنسیاں اپنے اپنے اضلاع میں سٹاف اور مشینری کو مکمل طور پر فعال رکھیں گی جبکہ 10 نئی واسا ایجنسیاں اپنے قریبی اضلاع کی موجودہ واسا ایجنسیوں سے رابطہ قائم رکھیں گی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے ڈی جی واسا پنجاب کو تمام ہدایات پر فوری عمل درآمد کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ترجمان کے مطابق ہنگامی صورتحال میں قریبی اضلاع سے مشینری اور عملے کی فوری موبلائزیشن کے لیے جامع پلان ترتیب دیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر رینٹل مشینری کی دستیابی کا بندوبست بھی پہلے سے رکھا جائے گا۔ نکاسی آب آپریشن اور واٹر سپلائی کا نظام بلاتعطل جاری رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق نئی واسا ایجنسیاں پہلے سے موجود ایجنسیوں کے تجربات سے سیکھ کر اپنے پلان ترتیب دیں گی، جبکہ تمام ایم ڈی واساز کو اپنے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ نے واضح کیا کہ ہنگامی صورتحال میں بہترین حکمت عملی اور ٹیم ورک سے ہی عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Read Next
13 گھنٹے ago
ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیر صدارت ایل ڈی پی فیز ون اور ٹو کی جی آئی ایس میپنگ کے حوالے سے اہم اجلاس
1 دن ago
لاہور کے گرد رنگ فارسٹیشن منصوبے کے تحت 20 لاکھ پودے لگانے کا منصوبہ،کمشنر لاہور کو بریفنگ
2 دن ago
*صوبائی وزیر بلال یاسین کی زیر صدارت پی ڈی پی کے تحت واسا کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس*
2 دن ago
ڈویلپمنٹ اتھارٹیز ماسٹر پلانز پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنائیں،پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ سلطان طارق باجوہ
2 دن ago





