بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا تمام تحصیلوں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،تجاوز کنندگان کے گرد گھیرا تنگ

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن نے تمام تحصیلوں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز، چیف آفیسر کلیم یوسف کی ہدایت پر تحصل شالامار،ماڈل ٹاؤن،رائے ونڈ،لاہور سٹی،نشتر،واہگہ،علامہ اقبال،صدر،راوی میں آپریشن کر کے تجاوز کنندگان کا بھاری سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔بڑی تعداد میں دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز جواد الحسن گوندل نے خود آپریشن کی نگرانی اور جائزہ لیا۔

آپریشن انچارج شہزاد رسول کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر تمام تحصیلوں میں آپریشن جاری رہے گا۔ایم او آر جواد الحسن گوندل نے کہا ہے کہ تجاوزات کے مکمل خاتمے اور نگرانی کے لئے ٹیمیں دن رات متحرک ہیں۔تسلسل کے ساتھ آپریشن سے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button