پی ڈی پی:51 شہروں میں 83 روڈ سائیڈ، 8 مین انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک مکمل

وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کے دوران پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ہے۔ میونسپل آفیسرز انفراسٹرکچر (ایم او آئی) اور اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹرز (اے پی ڈی) بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ پی ڈی پی کے تحت 51 شہروں میں 83 روڈ سائیڈ جبکہ 8 مین انڈر گرائونڈ واٹر ٹینک مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے روڈ سائیڈ واٹر ٹینکس سوفیصد تعمیر کئے جانے پر پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے زور دیا کہ

باقیماندہ 14 مین واٹر ٹینک بھی اگلے ماہ ستمبر تک تعمیر کر لئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کے تحت اب تک 88 ڈرینز کی بھی سوفیصد تعمیر ہوچکی ہے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف نے پی ڈی پی کے تحت ہر شہر کو بارشوں سے نبٹنے کیلئے مشینری کی بھی فراہمی کی منظوری دی۔ اب تک مختلف شہروں کو 91 جیٹنگ/ سکشن مشینیں اور 77 ڈی سلٹنگ یونٹ فراہم کر دیے گئے۔ پروگرام مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) کو 20 ڈی واٹرنگ سیٹ بھی موصول ہوچکے ہیں جبکہ 45 یونٹس ستمبر میں ملیں گے۔ اکتوبر میں 30 نئے ڈی واٹرنگ سیٹس کی آخری ڈیلیوری ہو جائے گی۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے پہلی بار اتنی تعداد میں مشینری خریدی گئی ہے۔ جدید مشینری کے فلیٹ Fleet کی شمولیت سے موسم برسات میں بلدیاتی اداروں کی استعداد کار بڑھی ہے۔ ذیشان رفیق نے ہدایت کی کہ موصول شدہ نئی مشینری کی مناسب دیکھ بھال لازمی کی جائے۔

جواب دیں

Back to top button