پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی (PMDFC) کے زیر اہتمام اور (GIZ) کے تعاون سے میونسپل سروسز کی فراہمی میں ماحولیاتی اور سماجی منیجمنٹ پر ایک خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔رضوانہ انجم، ایس پی او انوائرنمنٹ اینڈ سوشل منیجمنٹ، نے پچاس سے زائد لوکل گورنمنٹ آفیسرز کو تربیت دی۔ تربیتی سیشن میں گروپ سرگرمیوں اور انٹرایکٹو سیشنز کے ذریعے عملی مہارتوں کی تربیت دی گئی۔

آسیہ گل، سپیشل سیکرٹری محکمہ بلدیات نے خصوصی شرکت کی اور لوکل گورنمنٹ آفیسرز سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت کے مطابق ستھرا پنجاب سمیت ماحولیات کی بہتری کے لئے جاری دیگر منصوبوں میں کوتاہی نہ برتیں انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی اور سماجی گائیڈ لائنز کے مطابق سینیٹری ورکرز کی حفاظت کو مقدم رکھتے ہوئے بلدیاتی خدمات فراہم کی جائیں۔
تربیتی سیشن میں بلدیاتی افسران نے فیلڈ میں درپیش عملی مسائل پر سوالات کیے، جس پر سید زاہد عزیز، ایم ڈی، PMDFC نے بلدیاتی منصوبوں میں مشکلات کے حل پر روشنی ڈالی۔تقریب کے اختتام پر سپیشل سیکرٹری کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
پرویز اقبال، چئیرمین پی ایم ڈی ایف سی نے شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے بتایا کہ ‘یہ تربیتی سیشنز ہمارے لوکل گورنمنٹ آفیسرز کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اور انہیں ماحولیاتی اور سماجی مسائل سے نمٹنے کے لئے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ کمپنی کے تحت جاری مختلف پروجیکٹس میں ہمارے ماہرین ماحولیاتی اور سماجی پہلو پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور لوکل گورنمنٹ آفیسرز کواس حوالے سے کسی قسم کی مدد یا رہنمائی کے لئے ہم ہمہ وقت میسر ہیں۔
طارق رحمانی، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، بھی سیشن میں شریک ہوئے ان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ماحولیاتی تحفظ اور سماجی ذمہ داری کے حوالے سے لوکل گورنمنٹ آفیسرز کو ابھی بہت سیکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ کسی بھی پروجیکٹ کی تعمیر کے دوران عوامی سہولت اور فلاح کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی اثرات پر نظر رکھنا بھی نہایت اہم ہے۔ ایسی ٹریننگز سے افسران یہ ضروری مہارتیں سیکھ کر انہیں فیلڈ میں لاگو کر سکیں گے۔
صنم ارشاد، ایڈوائزر لوکل گورننس (GIZ)، قمر الزمان، ممبر بورڈ، محمود مسعود تمنا، جی ایم آئی ڈی، ذوہیب بٹ، ایس پی او پروکیورمنٹ، اور دیگر نے بھی شرکت کی۔





