ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کے شہر بھر میں ہنگامی دورے، صفائی ستھرائی، سبزی/ فروٹ منڈیوں میں بولی کے عمل کی مانیٹرنگ اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر وایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کی طرف سے

فیروز پور روڈ، نشتر ٹاؤن، گجومتہ، رائیونڈ روڈ اور آرائیاں پنڈ میں ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز کو بارش کے بعد صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔فروٹ/ سبزی کاچھا منڈی میں آڑھتیوں سے ملاقات کے دوران قیمتوں کے حوالے سے بریفنگ لی گئی اور آلوؤں کی بولی کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ سبزی/فروٹ منڈیوں کے دورے کریں، بولی کے عمل کی مانیٹرنگ اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔






