الیکشن کمشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ نذر محمد بزدر اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا پیش ہوئے۔چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ تو بات چیف آفیسر تک پہنچ گئی ہے، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ ہائیکورٹ میں ہیں وہ تھوڑی دیر میں آئیں گے، وفاقی حکومت کی جانب سے یونین کونسلر بڑھانے کے باعث انتخابات ملتوی ہوئے۔ظفر اقبال نے کہا کہ دوبارہ الیکشن کمیشن نے الیکشن پروگرام ایشو کیا، حدبندیاں کی گئیں۔اسپیشل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ پہلے مخصوص نشستوں کے باعث شیڈول جاری نہیں کیا گیا تھا، الیکشن کمیشن نے اب تمام اقدامات مکمل کرلیے ہیں، انتخابی مواد سمیت حلقہ بندیاں مکمل ہیں، اس سے متعلق کیس ہائی کورٹ میں چلتا رہا ہے اور فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اب انتخابی تاریخ کا اعلان کرے گا، ہم پر پابندی نہیں ہے کہ سیکریٹری یونین کونسلز کے ذریعے ہی انتخابات کرائیں، تین صوبوں میں الیکشن ہوچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہونے والے ہیں، پنجاب سے متعلق معاملہ حل ہوچکا ہے جلد وہاں انتخابات ہوجائیں گے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اسلام آباد میں مقامی حکومت کا قیام نہیں ہوا، الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا جس پر عملدرآمد کرنا پڑے گا۔ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کو کہا جاسکتا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ مذاق تو نہیں ہے ہر بار انتخابات ملتوی ہوتے رہیں، اب تو لحاظ کیا ہے کہ کسی کو ان پرسن نہیں بلایا گیا، سیکرٹری داخلہ کو کہا تھا اس کو سنجیدگی سے لیا جائے ،چیف الیکشن کمشنر اب ہم فیصلہ ہی جارہی کریں گے۔اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
Read Next
1 ہفتہ ago
گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی
2 ہفتے ago
سابق وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم چیمبر میں واپڈا کا اعلٰی سطح اجلاس
2 ہفتے ago
ISLAMABAD: THE ANTI-ENCROACHMENT MISSION
2 ہفتے ago
*ریلوے اراضی پر قابضین اور اسمگلنگ میں ملوث کارگو کمپنیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ،آئی جی ریلویز پولیس کی سخت کارروائی کی ہدایت*
3 ہفتے ago
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار، دسمبر تا جنوری میں مرحلہ وار پولنگ ہوگی،پنجاب حکومت کی یقین دہانی
Related Articles
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر مشاورت کیلئے 20 اگست کا الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب
اگست 10, 2026
خیبرپختونخوا، اسلام آباد حلقہ بندی کا باقاعدہ آغاز یکم اگست 2026 اور 13اکتوبر 2026 کو مکمل ہوگا،الیکشن کمیشن
جولائی 31, 2026
وزیر اعظم پاکستان نے سی ایم گلگت بلتستان کی سفارشات کا جائزہ لینے کے لئے 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
جولائی 24, 2026


