پاک چین دوستی و سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر لاہور ٹاؤن ہال میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کمشنر لاہور مریم خان اور ڈی سی لاہور کیپٹن علی اعجاز نے پرچم کشائی کی۔ پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر پاکستان اور چین کے قومی پرچم لہرائے گئے، پاکستان اور چین کے قومی ترانوں سے لاہور کی فضا گونج اٹھی۔ پاک چین سفارتی دوستی کی باوقار تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور انہوں نے پاک چین پرچم لہرا کر خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور مریم خان نے کہا ہے کہ پاک چین پچھتر سالہ رشتہ اعتماد اور باہمی احترام پر مبنی ہے، پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے۔ ڈی سی لاہور کیپٹن علی اعجاز کا کہنا ہے کہ سی پیک خطے کی تقدیر بدلنے کا ایک عظیم منصوبہ ہے، لاہور میں سی پیک سے جدید انفراسٹرکچر کی فراہمی جاری ہے۔
Read Next
7 گھنٹے ago
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت اجلاس،خصوصی انسدادِ پولیو مہم کے پہلے دن کی فیلڈ کارکردگی کا جائزہ
1 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا گورنمنٹ ہائی سکول جیا موسیٰ کا تفصیلی دورہ
1 دن ago
ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کر دیا
1 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا غازی آباد تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کا دورہ*
3 دن ago
سہ ملکی کرکٹ سیریز فائنل کے سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کاقذافی اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ
Related Articles
*کمشنر لاہور نے فصل باقیات جلانے کے خلاف کاروائیوں کیلئے مزید سکواڈز فوری بڑھانے کی ہدایت کردی*
4 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا انسداد ڈینگی فیلڈ کارکردگی جائزہ کے لئے گڑھی شاہو و اندرون ایریاز کا دورہ
6 دن ago



