وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عالمی بینک کے صدر اور وفد کاخیرمقدم کیا۔ ملاقات میں صحت، تعلیم،اپنی چھت،اپنا گھر،ستھرا پنجاب اور کلائمیٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کی ورلڈ بینک اور پنجاب کے درمیان شراکت داری پر بات چیت کی گئی۔ عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے فلاحی پراجیکٹس کو سراہا اور پنجاب میں جاری ٹورازم،ایجوکیشن، ہیلتھ، سکل ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کو قابل تحسین قرار دیا۔ ملاقات میں پنجاب میں مختلف شعبوں میں ورلڈ بینک کے تعاون سے چلنے والے پراجیکٹس کاجائزہ لیا گیا۔عالمی بینک کے وفد نے مستقبل میں موسمیاتی لچک، ڈیجیٹل گورننس اور جامع ترقی کے لیے سپورٹ اور سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت عالمی بینک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔صحت اور تعلیم صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، ان شعبوں میں خطیر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ پنجاب ورلڈ بینک کے ساتھ مالی استحکام اور قابل عمل کاروباری ماڈلز کے ساتھ مسلسل تعاون کا خواہاں ہے۔ ورلڈ بینک کے اشتراک سے”کنیکٹڈ پنجاب پروگرام“ تیارکیاجا رہاہے، کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (CPF) کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔ ورلڈ بینک نہ صرف صوبے میں آئی ٹی انفراسٹرکچر کو بہتر بنائے گا بلکہ اقتصادی ترقی کو بھی متحرک کرے گا۔پنجاب حکومت نے ڈیجیٹل ادائیگیوں، گورننس اور زراعت میں بہتری کے لیے مختلف اقدامات متعارف کرائے ہیں۔ڈیجیٹلائزیشن کا مقصد صوبے میں کارکردگی، شفافیت اور ترقی کو فروغ دینا ہے۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی، عالمی آئی ٹی سرٹیفیکیشنز، اور ای-پروکیورمنٹ جیسے اقدامات گورننس سسٹم میں بہتری لا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے آبپاشی کے نظام کو بہتر بنایا گیا ہے۔ اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے ذریعے سستی رہائش فراہم کررہے ہیں۔ مستحق افراد کے لیے ”نگہبان پیکج“ اور“ہمت کارڈ“ جیسی سماجی بہبود کی اسکیمیں شروع کی ہیں۔
Read Next
2 گھنٹے ago
حکومت پنجاب تقرروتبادلے،فضل الرحمٰن سیکرٹری ریگولیشنز،ڈی جی لیبر پھر تبدیل،نوید شہزاد کی تعیناتی
10 گھنٹے ago
لاہور کی خوبصورتی،ایم سی ایل کے دو ارب کے منصوبے ڈراپ،جنرل بس اسٹینڈ کو بین الاقوامی معیار کا بس ٹرمینل بنانے کا منصوبہ قصہ پارینہ بن گیا
21 گھنٹے ago
پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول اور پریزن نظام کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے:سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی
22 گھنٹے ago
*CM Punjab inaugurates Rs1.16bn beautification projects in Rawalpindi*
22 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے راولپنڈی میں گرین بس، کمرشل مارکیٹ اور راجہ بازار بیوٹیفکیشن پلان کا افتتاح کر دیا
Related Articles
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا آٹا کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار،سپلائی دگنا،نرخ کنٹرول کرنے کا ٹاسک
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی 28ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے وفدکی ملاقات
4 دن ago



