وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے 20 اضلاع میں 6,500 ایکڑ گرین ایریاز کو مزید بہتر اور خوبصورت بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت ہارٹیکلچر ایجنسیز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل اور ڈی جی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید نے ہارٹیکلچر ایجنسیز کے امور بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ 20 ہارٹیکلچر ایجنسیز کے پاس مجموعی طور پر 6,500 ایکڑ گرین ایریا موجود ہے، جس کی بہتر نگہداشت اور خوبصورتی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نرسریوں کے معیار کو بھی مزید بہتر بنانا ازحد ضروری ہے۔ انہوں نے ہارٹیکلچر اور بیوٹیفیکیشن کیلئے روایتی طریقوں کی جگہ جدید مشینی نظام متعارف کرانے کی تجویز دی اور کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کام کی رفتار اور معیار میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہا کہ ہارٹیکلچر ایجنسیز کے پاس ریونیو بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے، اس لیے ریونیو وصولی کے عمل کو ڈیجیٹلائز کیا جائے۔ فوڈ سٹریٹس اور تفریحی سہولیات میں بہتری، پارکس کی میپنگ اور مشینری ٹریکنگ کے نظام کو بھی مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
عوامی مسائل کے حل کیلئے روڈا کی الرحیم رائل انکلیومیں کھلی کچہری،موقع پر احکامات جاری
5 گھنٹے ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی سروسز ہسپتال آمد،ایم پی اے ملک خالد کھوکھر اور سینئر لیگی رہنما سہیل ضیاء بٹ کی عیادت*
5 گھنٹے ago
*واسا پنجاب کی 46 نئی اور جدید مشینری پر مشتمل ساتویں فلیٹ کی مختلف اضلاع کیلئے روانگی*
3 دن ago
گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی رہائشگاہ آمد
5 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی حلقہ انتخاب میں کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری*
Related Articles
ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیرِ صدارت ریونیو ریکوری سے متعلق اجلاس،ڈی ایم ڈی فنانس امتیاز غوری کی بریفنگ
6 دن ago
ایم ڈی واسا کی زیر صدارت اجلاس،آپریشنز اینڈ مینٹیننس، ترقیاتی پروگرام،ڈی سلٹنگ، ڈینگی کنٹرول دیگر محکمانہ امور کاجائزہ
1 ہفتہ ago
*عمان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا یو این ہیبی ٹیٹ ایوارڈ وصول کرنا پاکستان کیلئے اعزاز ہے،صوبائی وزیر بلال یاسین*
1 ہفتہ ago



