وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے اسلا م آباد ایئرپورٹ کے خلاف شکایات کا نو ٹس لیتے ہوئے سینئر ایڈ وائزر کی سر برا ہی میں وفاقی محتسب کے افسروں پر مشتمل ایک معائنہ ٹیم گزشتہ روز اسلا م آباد ائر پورٹ بھیجی جس نے دورہ کے دوران مسافروں سے ملا قات کرکے ان کی شکایات سنیں، ائرپورٹ کی انتظامیہ کو ان کے ازالہ کے لئے مو قع پر ہی ہدایات جا ری کیں اور بعض مسا فروں کے مسا ئل مو قع پر حل کرا ئے۔ ٹیم نے ایئرپورٹ پر نیشنل وانٹرنیشنل لاؤنجز، Luggage Area، سی آئی پی لاؤنج،امیگریشن اور دیگر ایجنسیوں کے کاؤنٹرز سمیت تمام شعبہ جات کا دورہ کرکے مسا ئل کا جائزہ لیا۔ بیرون ملک جا نے والے مسافروں کی زیا دہ تر شکا یات کاتعلق امیگریشن میں تاخیر، ایف آئی اے، اے ایس ایف، اے این ایف اور کسٹمز کے عملے کی طرف سے ناجائز تنگ کئے جانے اور عدم تو جہی کے با رے میں تھیں جب کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کی شکا یات میں سامان کا دیر سے ملنا یا سامان کی گمشد گی کی شکایات شامل تھیں۔ ٹیم نے قبل ازیں اسلام آ باد ائر پورٹ کے دورہ پر بھیجی گئی مختلف ٹیموں کی سفارشات پر عملد رآمد کا جا ئزہ بھی لیا۔ ٹیم نے گزشتہ دورہ کے دوران ایف آ ئی اے،اے این ایف،اے ایس ایف اور کسٹمز کے یکجاسر چ ڈیسکوں پر CCTV کیمر ے لگا نے اور تمام کاؤنٹرز پرمسا فروں کی آگاہی کے لئے اردو اور انگریزی میں بل بو رڈز لگانے اور عوامی آگا ہی کے لئے انہیں ٹی وی اسکر ین پر بھی مسلسل دکھانے کی ہدا یات دی تھیں۔ ٹیم کو بتا یا گیا کہ ائرپورٹ انتظا میہ نے ان ہدایات پر عملدرآمد کر دیا ہے۔ ٹیم نے ائرپورٹ پرVisa Protector Stamp کی سہولت کی مو جو دگی کے باوجود شکایات کا نو ٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ایئرپورٹ پر اس سہولت کے ہو تے ہو ئے شکا یات کا کو ئی جواز نہیں۔ ٹیم نے فلا ئٹوں کی تعداد کے مطا بق سہو لیا تی کا ؤ نٹرز بڑ ھا نے کے ساتھ ساتھ ائر پورٹ پر پو لیو کارڈ کے اجرا ء کی سہو لت فرا ہم کر نے کی بھی ہدا یت کی۔ ٹیم نے وفاقی محتسب کی طرف سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لئے قا ئم کئے گئے ”یکجا سہو لیا تی ڈیسک“ کا بھی معا ئنہ کیا اور وہاں موجود 12 وفاقی ایجنسیوں کے ذمہ داران سے شکایات کی نوعیت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے علاوہ شکایات رجسٹر چیک کئے۔ وفاقی محتسب کی ٹیم کو گز شتہ دورے کے دوران یہ شکا یت ملی تھی کہ ائرپورٹ پر تعینات بعض اداروں کے اہلکار مسا فروں سے نا جا ئز رقم کا مطالبہ کر تے ہیں۔ ٹیم نے ایسے اہلکا روں کے خلاف انکوا ئر ی کر کے رپورٹ بھی طلب کی۔ٹیم نے تمام متعلقہ ایجنسیوں کے مقامی سر برا ہان کو مسا فروں بالخصو ص بیرون ملک پا کستا نیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہدایات د یں۔ ٹیم اپنے دورے کی تفصیلی رپورٹ وفاقی محتسب کو پیش کر ے گی۔
Read Next
2 ہفتے ago
جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کیس،لاہور ہائی کورٹ نےلوکل گورنمنٹ کےرولز سےمتعلق دس روزمیں رپورٹ طلب کرلی
دسمبر 31, 2025
14 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج کے عہدے پر ترقی،نوٹیفکیشن جاری
دسمبر 30, 2025
*بسنت کی اجازت کیلئے جاری کیا گیا ڈپٹی کمشنر لاہور کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا*
دسمبر 19, 2025
پنجاب میں غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات،لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا
نومبر 5, 2025
پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کیخلاف درخواست پر حکومت کو نوٹس، جواب طلب
Related Articles
ضمنی الیکشن این اے 129 لاہور تھری کے لئے الیکشن کمشن آف پاکستان نے ایڈیشنل کمشنر ریونیو لاہور ڈویژن عثمان غنی کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کر دیا
جولائی 31, 2025





