سیالکوٹ 25 اگست 2024:
صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام پاکستان کی تاریخ کا منفرد پراجیکٹ ہے جس کی بدولت پنجاب کے دیہی علاقوں میں بسنے والی عوام کو بھی صفائی ستھرائی کی سہولیات جہاں ان کی دہلیز پر میسر ہونگی وہی پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرز پر صفائی کا پورا نظام آؤٹ سورس کرنے سے براہ راست 1 لاکھ سے زائد نوجوانوں کو نوکریاں ملے گی ۔ یہ بات انہوں نے ڈسکہ میں اپنے کیمپ آفس میں عوامی کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل کے سماعت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اے سی ڈسکہ اور لوکل گورنمنٹ کے متعلقہ مقامی حکام بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ پنجاب حکومت اور جے ایس بینک کے تعاون سے ستھرا پنجاب پروگرام کی آؤٹ سورسنگ جیسے پیچیدہ پراسس کیلئے ڈیجیٹل سروے میں معاونت کرے گا اس سلسلہ میں جے ایس بینک کے ساتھ محکمہ لوکل گورنمنٹ نے باہمی یاداشت کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز کے ویژن کے مطابق جسے ایس بینک کی "زندگی” ایپ منفرد فیچرز کی حامل ہوگی جس کے ذریعے پنجاب میں صفائی کے عمل کی نہ صرف مانیٹرنگ ہوسکے گی بلکہ شہری آن لائن فیس بھی جمع کرا سکیں گے اور سروسز کے معیار کے بارے میں اپنا فیڈ بیک بھی دے سکتے ہیں اور ان کی شکایات کا ازالہ بھی ممکن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے فیسوں اور سروسز چارجز کی کلیکشن شفاف ہوگی اور لوکل گورنمنٹ کے محصولات میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو فیس کولیکشن کیلئے سافٹ وئیر بنا کر دیں گے۔ اس کے علاوہ بھی آئی ٹی سے متعلق جو تعاون درکار ہوگا وہ فراہم کیا جائے گا۔
"زندگی” آئی ٹی پلیٹ فارم سے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت پنجاب کی 8 ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور "زندگی” کے درمیان ایم او ی یو سائن کئے جاچکے ہیں۔ معاہدے کے تحت "زندگی جے ایس بینک” ستھرا پنجاب کی ایپ بلا معاوضہ تیار کرے گا۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ کے اہم قصبوں سے کوڑے کے ڈھیروں سے پاک کرنے کیلئے لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے یونین کونسل کی سطح پر مہم کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہاتوں میں صفائی ستھرائی کی سروسز کے آغاز کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں نے آؤٹ سورسنگ کے ماڈل تیار کرلئے ہیں اور اس ضمن میں میرٹ پر جلد ہی کنٹریکٹ ایوارڈ کئے جائیں گے۔