اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اس سلسلہ میں علماء کرام کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہے،وزیر بلدیات ذیشان رفیق

سیالکوٹ 25 اگست 2024ـ

صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اس سلسلہ میں علماء کرام کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہے ، علماء کرام معاشرے میں صبر، برداشت اور باہمی احترام کے فروغ کیلئے حکومت اور انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ معاشرے امن کا گہوارہ بن سکے اور امن کے سفاک دشمن شر پسند عناصر کو اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کا موقع نہ مل سکے۔ یہ بات انہوں آج اے سی آفس ڈسکہ میں تحصیل امن کمیٹی ڈسکہ کے ممبران کی امن کیلئے کی جانے والی کوششوں کے اعتراف میں اظہار تشکر کی شیلڈ کی تقسیم کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ انور علی کانجو، صاحبزادہ مولانا محمد ایوب خان ثاقب ، حافظ عبدالغفار، قاری یامین مصطفائ، مولانا ارشد محمود خان، مولانا فاضل صابری، سید اقبال زیدی، محمد ایوب اوپل اورڈاکٹر ناصر مہدی سمیت تمام مکاتب سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور عمائدین نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے محرم الحرام کے دوران تحصیل اور ضلع کی سطح پر امن کمیٹیوں کے اراکین نے انتظامیہ اور پولیس کے ملکر کام کیا جس کی بدولت محرم الحرام کے دوران ضلع سیالکوٹ میں امن و امان کی صورتحال مثالی رہی۔ اجلاس کے آخر میں شہداء پولیس رحیم یار خان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button