وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے حلقے میں ہفتہ وار کھلی کچہری اور لیگی کارکنان سے خطاب کیا۔ مختلف علاقوں سے آنیوالے کارکنان نے صوبائی وزیر کو پانی، سیوریج، صفائی، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر بلدیاتی مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوامی خدمت، معاشی استحکام اور ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوام کا اعتماد حاصل کیا ہے۔ مخالفین منفی سیاست میں مصروف, پنجاب حکومت عملی اقدامات اور عوامی فلاح پر توجہ دے رہی ہے۔ لیگی کارکنان پارٹی کا قیمتی سرمایہ قرار،عوامی رابطے کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر بلال یاسین نے کارکنان کو تنظیمی سرگرمیوں مزید فعال بنانے اور عوامی رابطہ مہم کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔ کارکنان و عہدیداران عوامی مسائل کے حل اور حکومتی اقدامات کو گھر گھر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل اور خدمت کے عمل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت، ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری اور عوامی خدمت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے شروع کیے جن کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔
Read Next
12 گھنٹے ago
پنجاب کے سیوریج نظام کی پلاننگ سیٹلائٹ امیجنگ کے ذریعے کی جائے گی،نورالامین مینگل کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ
2 دن ago
*آزاد کشمیر الیکشن میں عوام نے پنجاب کی کارکردگی کو ووٹ دیا ہے۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب*
2 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر واسا سروسز کا دائرۂ کار تحصیلوں تک بڑھانے کا فیصلہ،99 تحصیلوں کا انتخاب*
5 دن ago
لاہور کو ماڈل ہارٹیکلچر سٹی بنانے کا فیصلہ،سیکرٹری ہاؤسنگ نے ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کو جامع گرین انفراسٹرکچر پلان تیار کرنے کا خصوصی ٹاسک سونپ دیا
6 دن ago
*شہر میں ہونیوالی بارش کے بعد وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ*
Related Articles
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی حضرت پیر مکیؒ کے دربار پر منعقدہ غسلِ مبارک کی تقریب میں خصوصی شرکت
6 دن ago
محکمہ موسمیات کی جانب سے 29 جولائی سے 5 اگست تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی،نورالامین مینگل کی تمام واسا ایجنسیوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
1 ہفتہ ago




