*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی موجودہ سیلابی و بارشی صورتحال بارے ہدایات جاری*

وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے موجودہ سیلابی و بارشی صورتحال بارے واسا افسران کو ہدایات جاری کردیں، ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور ایم ڈی واسا راولپنڈی کو نالہ لئی اور بارشی صورتحال مانیٹر کرنے کی ہدایت کی، صوبائی وزیر نے پی ڈی ایم اے،ریسکیو اور دیگر محکموں سے بھی مسلسل کوآرڈی نیشن یقینی بنانے بارے ہدایات جاری کیں،ان کا کہنا تھا کہ راول ڈیم میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے کے باعث اسپیل ویز کھول دیے گئے ہیں، راولپنڈی میں برساتی نالوں کے گرد ہنگامی اقدامات اور ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کو بھی تعمیراتی سائٹس کے گرد حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے واضح کیا کہ بارشی پانی کی شاہراہوں اور گلیوں سے بروقت نکاسی کیلئے تمام مشینری فیلڈ آپریشن میں استعمال کی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button