صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے فیلڈ افسران سے ڈینگی سرویلنس پر جامع بریفنگ لی۔ ڈینگی کی تدراک، کیسز کی مانیٹرنگ، اور مہم کی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔افسران کو تاکید کی گئی کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے تمام وسائل کو مؤثر طریقے سے بروئے کار لاتے ہوئے مہم کی سخت نگرانی یقینی بنائی جائے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت انسدادِ سموگ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ماحولیات، ٹرانسپورٹ، ایم سی ایل، زراعت، اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ تمام محکموں کو سموگ کی روک تھام کے لیے ذمے داریاں تفویض کر دی گئیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سموگ شروع ہونے سے پہلے ہی ضروری اور ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔مہم کا بنیادی مقصد ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانا اور عوامی صحت کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔تمام محکمے روزانہ کی بنیاد پر اپنی سرگرمیوں کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کروائیں گے، تاکہ سموگ کی روک تھام کیلئے کیے گئے اقدامات کی بروقت جانچ اور مؤثر نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔