ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی تعینات کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملتان حافظ مدثر نواز کو ڈپٹی کمشنر ملتان کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی صدر حاکم خان کو تبدیل کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن اختر ملک کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی صدر تعینات کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں محسن اقبال کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن تعینات کردیا گیا۔رب دینو کو اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں تعینات کردیا گیا ہے۔

کمشنر راولپنڈی محمد عبدالعامر خٹک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ شہریار شیرازی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔راولپنڈی سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، سنٹرل پولیس آفس لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
راؤ عاطف رضا ڈپٹی کمشنر اٹک کا فوری طور پر تبادلہ کرتے ہوئے خالی آسامی پر ڈائریکٹر جنرل، ایجنسی فار بارانی ایریاز ڈیولپمنٹ (ABAD)، راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے. مدثر احمد شاہ بطور ایکٹنگ چارج)، ایڈیشنل سیکرٹری (انتظامیہ)، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کا فوری طور پر تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ڈپٹی کمشنر اٹک تعینات کر دیا گیا ہے۔محمد فیصل سلیم ایڈیشنل سیکرٹری، کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کا فوری طور پر تبادلہ کرتے ہوئے انہیں خالی آسامی پر ڈپٹی کمشنر ملتان تعینات کیا گیا ہے






