کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول نومبر کے پہلے ہفتے جاری کر دیا جائے گا،صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال کی پریس کانفرنس

صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ حکم پر کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے جارہے ہیں۔ کوئٹہ میں 172 یونین کونسلز کے ٹوٹل 641 وارڈز ہیں۔ نومبر کے پہلے ہفتے میں انتخابی شیڈول جاری کریں گے۔ووٹرز لسٹ تیار کی جارہی ہے۔جن افراد کی ووٹ ابھی تک انکے متعلقہ وارڈ میں درج نہ ہو وہ ووٹ درج کروائیں۔

ہماری کوشش ہے کہ بلدیاتی انتخابات کو پُرامن طریقے سے کروائیں۔سیکورٹی کے لئے پولیس اور ایف سی ہوں گے اگر ضرورت پڑی تو پاک فوج کو طلب کریں گے۔ قلات کے صوبائی سیٹ پر انتخاب سیکورٹی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی بحیثیت ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (DRO) تمام اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسران (ARO) سے حلف لیا۔ڈپٹی کمشنر نے بلدیاتی انتخابات 2025 کے سلسلے میں اے آر اوز کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس میں انتخابی عمل کی شفافیت اور نظم و ضبط سے متعلق ہدایات جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران کو الیکشن ڈیوٹی احسن طریقے سے انجام دینے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

Back to top button