کمشنرلاہور مریم خان اور سیکرٹری محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب مدثر ریاض ملک کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نجی سکولوں کی بلڈنگز کے حوالے سے سرویز اور چیکنگ کو مزید جامع، ٹھوس و تیز بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ فارمل اکیڈیمیز کو سسٹم میں میپ کرنے کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔کمشنر لاہور مریم خان نے ضلعی انتظامیہ و متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کیلئے بلڈنگ اتھارٹی اور بلڈنگ فٹنیس چیکنگ کو سخت کیا جائیگا، ہر فارمل اور ان فارمل ٹیوشن سنٹرز و اکیڈیمیز کی بلڈنگ فٹنیس کا سروے کرایا جائے۔ کمشنر لاہور نے بلڈنگ فٹنیس کیلئے ضلعی انتظامیہ، سکول ایجوکیشن اور سی اینڈ ڈبلیو سے ماڈل طلب کرلئے، انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر ایجوکیشن کے ٹیمز تشکیل دیکر آگاہی مہم شروع کریں روزانہ جائزہ ہوگا۔ کمشنرلاہور نے کہا کہ ٹیوشن سنٹرز کی بلڈنگ فٹنس چیکنگ ون ٹائم مرحلہ نہیں بلکہ مستقل سٹیک ہولڈر قائم کیا جائیگا، مستقل سالانہ چیکنگ ہوگی۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب مدثر ریاض ملک نے کہا کہ کاہنہ سانحہ ہر دل دکھی ہے سانحہ ان رجسٹرڈ ٹیوشن سنٹرز میں پیش آیا، کاہنہ سانحہ تناظر میں اکیڈیمیز کے ریگولیٹری فریمورک کیلئے تجاویز کی سفارشات کردی گئی ہیں، گھروں میں قائم ان فارمل ٹیوشن سنٹرز اور فارمل ٹیوشن اکیڈیمیز آئندہ فوکس کے مرکزی سنٹرز ہیں۔ اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق، ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
Read Next
14 گھنٹے ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
4 دن ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
6 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
2 ہفتے ago
ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
Related Articles
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
2 ہفتے ago
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 ہفتے ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
2 ہفتے ago



