پنجاب کے نااہل یونین کونسلز کے سیکرٹریز کی وجہ سے پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری پروگرام ناکامی سے دوچار ہے۔محکمہ بلدیات پنجاب نے مستحق افراد کی رجسٹریشن کے عمل میں تاخیر اور سست روی کے پیش نظر یونین کونسلز کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔اس سلسلہ میں ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی جانب جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یونین کونسلز کے دفاتر اتوار اور سرکاری تعطیلات کے دوران بھی کھلے رہیں گے۔پنجاب میں مستحق اور غریب عوام کو حکومتی ریلیف کے پیکجز تک سو فیصد رسائی کے لئے یونین کونسلز کی سطح پر پی ایس ای آر کے تحت رجسٹریشن 15 فروری تک مکمل کرنے کا ٹاسک ہے۔جس کے لئے مساجد میں اعلانات، روزانہ یونین کونسلز کو 50 افراد کی رجسٹریشن کو ہدف دیا گیا ہے جبکہ لاہور میں صورتحال تشویشناک ہے جہاں رجسٹریشن کا عمل سست روی کا شکار ہے۔یونین کونسلز کے سیکریٹریز اور انٹرنیز میں کوآرڈینیشن اور تجربہ کا فقدان ہے۔بیشتر یونین کونسلز میں نہ سہولیات ہیں نہ ہی عملہ تربیت یافتہ ہے۔ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے لاہور کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر ایل جی اینڈ سی ڈی عمر بشیر کی سرزنش بھی کی۔اور پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری پروگرام کے تحت رجسٹریشن کے عمل میں لاہور کی انتہائی خراب کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ڈی جی لوکل گورنمنٹ کی طرف سے وارننگ دی گئی ہے کہ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سمیت یونین کونسلز کے عملہ کے خلاف کارروائی ہوگی جو مطلوبہ اہداف پورے نہیں کریں گے۔واضع رہے کہ صرف اس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ شہری ہی حکومتی ریلیف پیکجز بالخصوص رمضان المبارک میں امدادی سامان اور راشن کے اہل ہونگے۔
Read Next
13 گھنٹے ago
*وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت ٹاؤن ہال میں اجلاس*
1 دن ago
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب شکیل احمد میاں کی زیر صدارت پنجاب انکلیوسیو سٹیز پروگرام کا اجلاس
2 دن ago
محکمہ بلدیات پنجاب تقرروتبادلے،فدا میر چیف آفیسر ضلع کونسل فیصل آباد،ناصر نعمان ڈپٹی سی او سمن آباد زون،اشرف گوندل سی او بھکر تعینات
3 دن ago
پنجاب اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کا اجلاس
3 دن ago
ستھرا پنجاب کے ورکرز نے اضافی تنخواہ اور بونس کی ادائیگی کے لئے صوبائی حکومت کو 11 جولائی کی ڈیڈ لائن دے دی
Related Articles
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا اپنے حلقۂ انتخاب ڈسکہ میں پوما پمپ والا گلہ، بڑا گاگا اور چھوٹا گاگا کا دورہ
4 دن ago
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا ڈسکہ میں صفائی ستھرائی انتظامات کا جائزہ، مون سون سے قبل مؤثر اقدامات کی ہدایت
6 دن ago
ستھرا پنجاب،وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں میں صفائی کا موثر میکانزم تیار کرنے پر غور
7 دن ago
صوبائی وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب ذیشان رفیق کا ضلع نارووال اورتحصیل شکرگڑھ کا دورہ
1 ہفتہ ago

