وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے مون سون سیزن کے اختتام پر سڑکوں کے کناروں پر موجود گرد فوری طور پر صاف کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سول سیکرٹریٹ میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی اوز کے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سموگ سیزن کی آمد آمد ہے اور گرد و غبار ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں اور سپیشل سیکرٹری آسیہ گل نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی کارکردگی اور نئے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر نے تمام سی ای اوز کو صفائی کے اہداف حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا فوکس ہے۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کریں۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ ممکنہ سموگ کے پیش نظر سڑکوں کی صفائی پر خاص توجہ دیں۔ سڑکوں کے کناروں پر برساتی موسم کے دوران جمع ہونے والی گرد فورا صاف کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سنئیر وزیر کی زیر صدارت اجلاسوں میں سموگ سے نمٹنے کے لئے جو ہدایات جاری کی گئی ہیں ان پر سختی کے ساتھ عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ اجلاس کے دوران سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے تمام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی پرفارمنس کا فردا فردا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔
Read Next
16 گھنٹے ago
*مجھے کارکردگی کی بنیاد پر پرکھا جائے، ماضی کےنمائندگان سے بھی پوچھا جائے کہ ڈسکہ کیلئے کیا کیا: میاں ذیشان رفیق*
2 دن ago
*وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق کا میونسپل کمیٹی ڈسکہ کا دورہ*
2 دن ago
*سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود کا کلر کہار، اٹک اور حضرو کے ترقیاتی منصوبوں کا دورہ*
2 دن ago
محکمہ بلدیات پنجاب نے کنٹریکٹ پر تعینات ایڈمنسٹریٹو فنکشنل یونٹ کے 32 افسران کو گریڈ 17 میں ریگولر کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
3 دن ago
*ایک سو مثالی دیہات میں بچوں کی سو فیصد برتھ رجسٹریشن یقینی بنانے کے لئے مہم کا آغاز*
Related Articles
محکمہ بہبود آبادی کے 12 افسران اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب تعینات،نوٹیفکیشن جاری
4 دن ago
اقبال فرید ڈائریکٹر جنرل انسپیکشن اینڈ مانیٹرنگ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب تعینات،نوٹیفکیشن جاری
5 دن ago
محکمہ بلدیات پنجاب نے ایم او آر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی عمران علی کو او ایس ڈی بنا دیا،نوٹیفکیشن
5 دن ago


