صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پلان بارے جائزہ اجلاس ہوا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل اور ڈی جی واسا پنجاب نے مختلف اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ دی۔ پہلے فیز کے اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ اور ٹائم لائن کا جائزہ لیا گیا۔ موجودہ سیور لائنز کی تعمیر و مرمت ، نئی سیور لائنوں، سٹوریج ٹینکس اور روڈز بحالی بارے بریفنگ دی گئی۔ 114 ڈی واٹرنگ سیٹ، 44 سکر مشینیں، 40 سیور جیٹنگ مشینیں ،56 ٹریکٹر ٹرالی ،59 ونچ مشینیں ،43 سیوریج ڈی سلٹنگ،22 ڈمپر ،26 وہیل ایکسویٹر اور 25 واٹر براؤزرز خریدے جائیں گے۔ تین کیٹگریز میں سے ابتدائی طور پر فوری توجہ کے حامل سائٹس پر کام شروع کردیا گیا۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب کا کہنا تھا کہ آئندہ مون سون سے قبل نکاسی آب کی فوری نکاسی کے انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے کام کی رفتار بڑھائی جائے۔ مختلف اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں کے معیار اور ایس او پیز بارے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے کنسلٹنٹس اپنی رپورٹ مرتب کریں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے اربوں روپے کے زیر زمین نکاسی آب کے پراجیکٹس طویل مدتی منصوبہ بندی کے تحت جاری کیے ہیں۔ ۔ صوبائی وزیر بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نکاسی آب اور صاف پانی کی فراہمی کیلئے اتنا بجٹ فراہم کیا گیا ہے۔ متعلقہ اضلاع کے ایم ڈیز کے بذریعہ ویڈیو لنک جبکہ ڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ اور ایڈیشنل ڈی جی واسا بھی شریک تھے۔
Read Next
22 گھنٹے ago
پی ایچ اے ملازمین کے لئے حج قرعہ اندازی،5 خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان
24 گھنٹے ago
سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کا فیصل آباد میں مختلف ترقیاتی سائٹس کا دورہ
2 دن ago
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام صرف ہاؤسنگ منصوبہ نہیں۔ محفوظ اور باوقار مستقبل کی بنیاد ہے،بلال یاسین
6 دن ago
*صوبہ بھر میں واسا عملے کی بنیادی ریسکیو اور فائر سیفٹی تربیت*
1 ہفتہ ago






