پنجاب ریونیو اتھارٹی میں انتظامی و قانونی اصلاحات کا عمل جاری ہے۔چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت 130 ویں اتھارٹی اجلاس میں نان فائلرز اور سیلز ریکارڈ کم ظاہر کرنیوالے عناصر کی نشاندہی پر فوری عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹیکس کولیکشن میں شفافیت کیلئے سیکٹر وائز ای آئی ایم ایس کے نفاذ کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں پی آر اے افسران و ملازمین کے نئے سروس سٹرکچر کی تجاویز بارے مشاورت کی گئی۔ سیلز ٹیکس آن سروسز قوانین میں ترامیم بارے سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا، پی آر اے مانیٹرنگ ڈیش بورڈ اور سہولت ایپلی کیشن بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی، 130 ویں اتھارٹی اجلاس میں نئے ٹیکس اہداف کی تکمیل اور ماہانہ ریونیو کولیکشن بڑھانے بارے میکنزم کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر ممبر پالیسی، ممبر سپورٹ سروسز، ممبر لیگل ، ممبر ٹیکس پیئرز، چیف ہیڈکوارٹر اور دیگر افسران شریک تھے۔
Read Next
2 دن ago
ڈی سی آفس لاہور کے نادر ہال میں ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد
3 دن ago
*پی آر اے کے دائرہ کار میں توسیع،اگلے ماہ 250 انفورسمنٹ اور آڈٹ افسران تعینات کئے جائیں گے۔*
6 دن ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ٹیکس ادائیگیوں کی مؤثر نگرانی کیلئے ڈیجیٹل سنٹرل مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کا فیصلہ*
2 ہفتے ago
*ٹیکس ادائیگی میں جعلسازی اور ڈیفالٹرز کے خلاف انفورسمنٹ کارروائیوں میں تیزی کا فیصلہ*
2 ہفتے ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی،لاہور کے 31 انفورسمنٹ افسران کے تبادلے*
Related Articles
*پہلی بار مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں 54 اعشاریہ 8 ارب روپے اکٹھے کر لیے گئے۔ ترجمان پی آر اے*
3 ہفتے ago
*چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات*
3 ہفتے ago



