شہریوں کی سہولت اور شفاف ٹیکس ادائیگی کیلئے پنجاب ریونیو اتھارٹی سرگرم۔۔پنجاب ریونیو اتھارٹی نے صوبہ بھر کے ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور کافی شاپس میں صارفین کیلئے ہدایات نامہ جاری کردیا۔پنجاب کے ریسٹورنٹس، ہوٹلز میں کچن آرڈر، غیر ادا شدہ، پری یا عارضی بل جاری کرنا ممنوع ہوگا۔تمام فوڈ چینز، ریسٹورنٹس اور کافی شاپ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کے پابند ہوں گے۔ ترجمان پی آر اے کے مطابق ریسٹورنٹس اور ہوٹلز سے خدمات لیتے وقت ڈیجیٹل رسید ضرور حاصل کریں، کاروباری ادارہ ڈیجیٹل یا کارڈ ادائیگی سے انکار کرے تو شہری شکایت درج کروائیں، صرف ادائیگی کے بعد ہی رسید حاصل کریں۔ رسید پر کاروباری نام، پتہ اور پی این ٹی این ضرور چیک کریں۔ ڈیجیٹل رسید پر آرڈر کی تفصیل، ٹیکس کی شرح، ٹیکس سے پہلے رقم اور کل رقم درج ہونا لازم ہوگا۔ ڈیجیٹل رسید پر پی آر اے انوائس نمبر اور پی آر اے کیو آر کوڈ بھی موجود ہونا چاہیے۔ رسید پر درج پی آر اے کیو آر کوڈ کے ذریعے تفصیلات کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔ ٹیکس ادائیگی میں شفافیت کیلئے شہری ڈیجیٹل رسید کا حصول یقینی بنائیں۔ڈیجیٹل ادائیگی سے انکار کی صورت میں شہری پی آر اے کو فوری شکایت درج کرائیں۔ شکایات کیلئے پی آر اے سوشل میڈیا سائٹس، سہولت ایپلی کیشن یا واٹس ایپ 0000772-0343 پر رابطہ کریں۔ صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنے ادا کردہ ٹیکس کی حفاظت یقینی بنائیں۔
Read Next
3 دن ago
*یوم آزادی پر پنجاب ریونیو اتھارٹی میں خصوصی تقریب، پرچم کشائی کا اہتمام*
1 ہفتہ ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی کا ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹ سیکٹرز میں جاری کردہ رسیدوں سے ٹیکس خردبرد روکنے کا فیصلہ*
2 ہفتے ago
*چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی سے ڈرائی کلینرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات*
2 ہفتے ago
پنجاب ریونیو اتھارٹی میں دو نئے افسران امتیاز احمد کھچی اورمحمد سرورکی تعیناتی
3 ہفتے ago
*الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم پر عملدرآمد نہ کرنیوالے کاروباری مراکز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ*
Related Articles
*سروسز سیکٹر سے ٹیکس وصولیوں اور رجسٹریشن کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ معظم اقبال سپرا*
جولائی 17, 2026
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے زمین کے خرید و فروخت پر لگنے والے چالان اور فیس کا چارٹ جاری کر دیا
جولائی 9, 2026
*ورلڈ بینک کے وفد کا پنجاب ریونیو اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ، چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا سے ملاقات۔*
جولائی 8, 2026
چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا نے 19 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے
جولائی 5, 2026


