لاہور ڈویژن میں 72 گھنٹے کے گرینڈ صفائی آپریشن میں 88ہزار927 ٹن سے زائد آلائشیں ٹھکانے لگا کرایل ڈبلیو ایم سی نے صفائی میں گزشتہ سالوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

عیدِ قرباں 2025پر ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے صفائی کے مثالی انتظامات کی بنا پر شہر لاہور صوبہ بھر میں صفائی کے حوالے سے ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا جبکہ تمام صوبوں میں بھی لاہورڈویژن آلائشوں کو اُٹھانے اور بروقت ماحول دوست انداز میں تلف کرنے پر نمبر ون رہا۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے لاہور کے ساتھ ساتھ قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب میں بھی صفائی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے۔

ایل ڈبلیو ایم سی کا گرینڈ صفائی آپریشن لاہور ڈویژن میں لگاتار 72 گھنٹے جاری رہا۔عید قربان گرینڈ صفائی آپریشن میں لاہور ڈویژن سے 88 ہزار 927 ٹن ویسٹ ٹھکانے لگایا گیا۔لاہور سے 54 ہزار 888 ٹن، شیخوپورہ سے 15 ہزار 543 ٹن، قصور سے 12 ہزار 66 ٹن، جبکہ ننکانہ صاحب سے 6 ہزار 430 ٹن آلائشیں اور جانوروں کی باقیات ٹھکانے لگائی گئیں۔عید قربان کے تینوں روز سوشل میڈیا اور ہیلپ لائن1139پر موصول ہونے والی لاہور ڈویژن کی 20 ہزار 268 شکایات کا فوری طور پر ازالہ یقینی بنایا گیا۔لاہور میں 16 ہزار 664،شیخوپورہ میں 1974، قصور سے 1268، جبکہ ننکانہ صاحب سے 362 شہریوں نے ہیلپ لائن 1139، ستھرا پنجاب ایپلیکیشن اور سوشل میڈیا پر رابطہ کیا۔خصوصی صفائی اقدامات کے تحت آلائشوں کو ندی نالوں، نہروں میں بہانے والوں کے خلاف سیف سٹی اور ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کا سلسلہ تینوں روز جاری رہا۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 20 ایف آئی آر کا اندراج، 3 گاڑیاں قبضے میں لی گئیں، 3 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی کئے گئے،اس سال عید قربان پر آلائشوں کو ماحول دوست طریقے سے ٹھکانے لگانے کیلئے لاہور ڈویژن میں 24 لاکھ بائیو ڈی گریڈایبل بیگز تقسیم کئے گئے۔لاہور ڈویژن میں 651 سروس ڈلیوری کیمپس، 254 عارضی کولیکشن پوائنٹس، اور 34 ڈمپ سائٹس قائم کی گئی۔لاہور ڈویژن میں 24 ہزار سے زائد سینٹری ہیروز,5ہزار سے زائد مشینری نے تینوں شفٹوں میں کام کر کے ستھرا پنجاب پروگرام کو کامیاب بنایا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا عیدگرینڈ صفائی آپریشن کے حوالے سے کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اس عید قربان پر لاہور ڈویژن کو آلائشوں اور تعفن سے پاک بنانے میں شہریوں کا کردار قابل ستائش ہے۔عید قربان پر صفائی ٹیموں سے تعاون یقینی بنانے پر شہریوں کے مشکور ہیں۔ایل ڈبلیو ایم سی افسران اور ورکرز چاند رات سے عید کے تینوں دن فیلڈ میں موجود رہے۔ شہریوں کو صاف ستھرا تعفن سے پاک ماحول فراہم کرنے کا عزم کامیابی سی پورا ہوا۔

جواب دیں

Back to top button