وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ، لوگوں سے ملاقاتیں، انتقال کر جانے والوں کے اہلخانہ سے انکے گھر جاکر تعزیت

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے ہفتہ کے روز اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ کیا اور لوگوں سے ملاقاتیں کی۔سعید غنی نے انتقال کر جانے والوں کے اہلخانہ سے انکے گھر جاکر تعزیت کی اور مرحومین کی مغفرت و ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔صوبائی وزیر کے ہمراہ نوید بھٹی، چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی، وائس چیئرمین ندیم خیالی، طارق آفریدی، فدا تنولی و دیگر بھی موجود تھے۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے ہفتہ کے روز پیپلز پارٹی پی ایس 124 کے جنرل سیکرٹری سلیم اعوان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت و ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر پی پی پی ضلع کورنگی کے صدر جانی میمن، ٹاون چئیرمین چنیسر فرحان غنی و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button