محکمہ خزانہ سندھ نے بلدیاتی اداروں کو 4 ارب 12 کروڑ 18 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی

محکمہ خزانہ سندھ نے بلدیاتی اداروں کو 4 ارب 12 کروڑ 18 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی ہے۔اکتوبر کے جاری کردہ او زیڈ ٹی شیئر کے مطابق میونسپل کارپوریشن حیدر آباد کو19 کروڑ 23 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔سندھ کی میونسپل کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیوں اور ٹاؤن کمیٹیوں کو رواں ماہ کی گرانٹ کا اجراء کیا گیا ہے۔جو لوکل کونسلز کے سندھ بنک کے اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button