کمشنر لاہور نے والٹن روڈ ڈیفنس موڑ تا قینچی چونگی امرسدھو زیر تعمیر روڈ۔ڈرینز۔سیوریج۔ریمپس۔ڈسپوزل اسٹیشنز کا دورہ کیا۔ سی ای او سی بی ڈی نے زیر تعمیر والٹن روڈ پر پیشرفت بریفنگ دی۔جس میں بتایا گیا کہ

والٹن روڈ کی ایک سائیڈ ڈیفنس موڑ تا چونگی امرسدھو مکمل ہوگئی۔ٹریفک آمدورفت جاری ہے۔والٹن روڈ پر اوپن نالہ کو مکمل مسمار کردیا گیا ہے۔نالہ کی جگہ گرین بیلٹس بنیں گی۔قینیچی امرسدھو سے ڈیفنس جانے کیلیے اوور ہیڈ برج اگلے ہفتے ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا۔والٹن روڈ پر دو ڈسپوزل اسٹیشنز میں سے ایک مکمل اور دوسرا85 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔والٹن روڈ پر 4.3کلومیٹر انڈر گراونڈ ڈرین مکمل ہوچکی ہے۔

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ہدایت کی کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کیمطابق والٹن روڈ کو جلد مکمل کیا جائے۔والٹن روڈ کی مکمل تعمیر سے شہریوں کو آمدورفت میں بہترین سہولت میسر ہو گی۔سی بی ڈی والٹن روڈ کے باقی کام ڈیڈ لائنز اور ٹائم لائنز کیمطابق مکمل کریں۔






