ڈائریکٹر جنرل خوراک پنجاب امجد حفیظ نے بتایا ہے کہ صوبے میں گندم، آٹے اور روٹی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے سرکاری گندم ذخائر کے اجراء کا آغاز کر دیا گیا ہےاور سرکاری گندم 3,800 روپے فی 40 کلوگرام کے نرخ پر جاری کی جا رہی ہے -انہوں کہا ک وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس نرخ میں بتدریج مزید کمی لائی جائے گی۔اس سلسلے میں پاسکو (PASSCO) کی ایک ملین میٹرک ٹن گندم بھی حکومتِ پنجاب کے محکمہ خوراک کو منتقل کی جا رہی ہے تاکہ صوبے میں گندم کی وافر دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جا سکے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایت ہے کہ گندم، آٹے اور روٹی کی قیمتوں کو کسی صورت بڑھنے نہیں دیا جائے گا اور یہ بنیادی اشیائے خورونوش صوبے کے عام شہریوں اور غریب طبقات کی دسترس میں رکھی جائیں گی۔ڈائریکٹر جنرل فوڈ پنجاب میں بتایا کہ سرکاری ذخائر کا اجراء ایک مربوط حکمتِ عملی کے تحت جاری رہے گا اور مارکیٹ میں قیمتوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ ذخیرہ اندوزی یا مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی
Read Next
9 گھنٹے ago
*Punjab reports over 19,500 overcharging cases in one week*
1 ہفتہ ago
فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے ذیلی اداروں کی کارکردگی مزید موثر بنانے کے لئے قوانین میں اہم ترامیم کی جارہی ہیں، ڈاکٹر کرن خورشید
2 ہفتے ago
پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کاہنہ کاچھا،ملتان اور فیصل آباد میں "منڈی مارٹ” کے فلیگ شپ منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا
2 ہفتے ago
جدید ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے ذریعے ملاوٹ شدہ اشیائے خور و نوش کی فوری نشاندہی ممکن ہو گئی- ڈاکٹر کرن خورشید
4 ہفتے ago
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور کی سبزی و پھل منڈیوں میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز
Related Articles
سیکیورٹیز اینڈ پرائس کنٹرول قانون میں ترمیم کے تحت اپیل کمیٹی کی تشکیلِ نو کی جارہی ہے-سلمی بٹ
4 ہفتے ago
پنجاب فوڈ اتھارٹی تقرروتبادلے،سید اسد رضا ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر،راو پرویز ایڈیشنل ڈی جی ٹیکنیکل،ضمیر احمد ایڈیشنل ڈی جی لائسنسنگ تعینات
4 ہفتے ago
بادامی منڈی کے توسیعی و بحالی منصوبے کے لئے 27 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے،ڈاکٹر کرن خورشید
اگست 12, 2026
فیصل آباد کی ہول سیل مارکیٹ کے نرخوں کی بنیاد پر پنجاب کے باقی اضلاع میں دالوں کی قیمتیں مقرر کی جائیں گی-ڈاکٹر کرن خورشید
اگست 6, 2026

