کمشنر لاہور کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ ہسپتال ری ویمپنگ۔میڈیسن اسٹور۔طعام خانہ۔وارڈز کا دورہ، بریفنگ

کمشنر لاہورڈویژن زید بن مقصود نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ کیا اور ہسپتال کی ری ویمپنگ۔میڈیسن اسٹور۔طعام خانہ۔وارڈز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر کمشنر لاہور کو ایم ایس مینٹل ہسپتال اور اے ایم ایس نے بریفنگ دی۔بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ 1530 بستروں پر مشتمل مینٹل ہسپتال میں داخل مرد و خواتین کو جدید علاج کی سہولیات میسر ہیں ری ویمپنگ پر تیزی سے کام جاری ہے.علاج کیلئے کونسلنگ کا کردار اہم ترین ہے۔کمشنر لاہورزید بن مقصود نے مختلف پیچیدہ ذہنی امراض کی وارڈ کا خصوصی جائزہ دورہ کیا اور ری ویمپنگ کے تحت وارڈز بی،ڈی اور سنٹر میں جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔اپنے دورے کے دوران کمشنر لاہور نے ایک خاتون مریض کی بنائی ہوئی پیٹنگ کی تعریف کی اور ان سے پیٹنگ خرید لی۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کے علاج و بحالی کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ری ویمپنگ کا کام کررہا ہے۔انہوں نے ری ویمپنگ کے کاموں کوٹائم لائنز کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

Back to top button