نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے 121 ویں این ایم سی کورس کے شرکاء کے دس رکنی وفد نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی آفس کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے وفد کے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔وفد میں پاکستان ایڈمنسٹریٹر سروس، پاکستان پولیس سروس، آڈٹ اینڈ اکاونٹس، ان لینڈ ریونیو، کسٹم و وفاقی سروس کے دیگر افسران شامل تھے۔

وفد کو ایل ڈی اے کی جانب سے اربن ڈویلپمنٹ اور ہاؤسنگ سیکٹر میں کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے وفد کو بتایا کہ صوبائی دارالحکومت میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت جامع اقدامات کر رہے ہیں۔ایل ڈی اے آن لائن بلڈنگ پلان منظور کرنے والی پہلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی ہے۔ سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر میں شہریوں کی درخواستوں کو خودکار طریقے سے پراسیس کیا جاتا ہے۔ سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر پر آئے شہریوں سے فیڈبیک کے لیے فالو اپ کالز کی جا رہی ہیں۔ایل ڈی اے پراپرٹی ریکارڈ کی سفٹنگ مکمل ہونے سے ٹائٹل اونرشپ کو یقینی بنایا جائے گا۔ سفٹڈ شدہ فائلوں کی پراسیسنگ 48 گھنٹوں میں یقینی بنائی جا رہی ہے۔ وفد کو ماسٹر پلان، بلڈنگ کنٹرول ریگولیشن، لینڈ یوز رولز اور ہاؤسنگ سکیموں کی ریگولیشن پر بریفنگ دی گئی۔بعدازاں وفد نے ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر اور پراپرٹی ٹرانسفر سیل کا بھی دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، ایڈیشنل ڈی جی یو پی، ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر نے بریفنگ دی۔وفد نے فیسلٹیشن سنٹر پر آئے شہریوں سے سروسز کی فراہمی بارے فیڈبیک بھی لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیز، ڈائریکٹر ایڈمن، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف ٹاؤن پلانرز اور متعلقہ افسران موجود تھے۔






