سی ای او بابر صاحب دین کی فیلڈ میں سرپرائز چیکنگ، صفائی کے ناقص انتظامات پر گلبرگ ٹاؤن کے زونل آفیسر خواجہ عثمان، سپر وائزر ریاض لاہوری کو وارننگ جاری

شہر کے تمام زونز میں صفائی کی بہترین سہولیات مہیا کرنے کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے صفائی آپریشن جاری ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی افسران اور ورکرز فیلڈ میں متحرک ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں سرپرائز چیکنگ کے دوران سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے ورکرز کی حاضری اورصفائی انتظامات کا جائزہ لیاجبکہ صفائی کے ناقص انتظامات پر زونل آفیسر خواجہ عثمان اور سپر وائزر ریاض لاہوری کی سرزنش کی اور وارننگ جاری کی۔سروس لینز میں ملبے کی چھوٹی ڈھیریاں فوری کلیئر کروانے اورمین شاہراہوں کے ساتھ ساتھ سروس لینز پر بھی مینوئل سویپنگ یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔مزید برآں شہر میں صفائی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے فردوس مارکیٹ، مدینہ کالونی، گلبہار کالونی،سیون اپ پھاٹک، گرومانگٹ روڈ، نور جہاں روڈ، ایم ایم عالم روڈ،نور جہاں روڈ، علی زیب روڈ، حالی روڈ کا دورہ کیا اورجیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، کالج روڈ، غالب روڈ پر بھی صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے التماس ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں، کوڑا کوڑے دان میں پھینکیں یا ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کے حوالے کریں۔ صفائی سے متعلق شکایات اور تجاویز کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

جواب دیں

Back to top button