کمرشل فیس نادہندگان، غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے کی خصوصی مہم جاری،مختلف سکیموں میں 226املاک سربمہر کر دیں

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے واپڈا ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، جوبلی ٹاؤن، کینال روڈ، سبزہ زار، ٹاؤن شپ اور گلشن راوی سکیم میں 226 املاک سر بمہرکر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے واپڈا ٹاؤن مین بلیوارڈ پر 50 جوبلی ٹاؤن میں 40 مادرملت روڈ ٹاون شپ میں 50 املاک سیل کیں۔ٹیموں نے جوہر ٹاؤن میں 25 کینال روڈ پر 30 املاک سبزہ زار میں 21 اور گلشن راوی میں 10 املاک کو سربمہر کر دیا۔ان املاک میں گراسری سٹور، بیکریز، بینک، شو روم، نجی سکول، اکیڈمی، فارمیسی،دکانیں،کیفے شاپ، ریستوران، معروف برینڈ، الیکٹرانک سٹور، ورکشاپ و دیگر شامل ہیں۔ان املاک کو غیر قانونی کمرشل استعمال اور کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر سیل کیا گیا۔ آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی اور چیف ٹاؤن پلانر ون اسدلزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر شہر میں غیرقانونی کمرشل عمارتوں /کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button