شہریوں کو کمرشلائزیشن بارے معلومات،غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں پر جرمانے، نوٹسز اور دیگر سرگرمیاں فیلڈ کیمپ سے کی جائیں گی۔لاہور میں12 مصروف ترین مقامات پر فیلڈ کیمپ لگا رہے ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ اور انفورسمنٹ ونگ شہر میں غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں کی کی روک تھام کے لئے لبرٹی چوک پر قائم ٹاؤن پلاننگ اینڈ انفورسمنٹ فیلڈ کیمپ کا دورہ کیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے فیلڈ کیمپ پر تعینات عملے سے ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں بارے دریافت کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہاکہ ایل ڈی اے فیلڈ کیمپس میں شہریوں کو کمرشلائزیشن بارے تمام معلومات فراہم کریں گے۔غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں پر جرمانے، نوٹسز اور دیگر سرگرمیاں فیلڈ کیمپ سے کی جائیں گی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہاکہ صوبائی دارالحکومت میں پہلے مرحلے میں 12 اہم مقامات پر فیلڈ کیمپ لگا رہے ہیں۔ شہر کے مصروف ترین مقامات پر غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف کیمپس لگائے جا رہے ہیں۔ چیف ٹاؤن پلانر ون اسدلزمان نے فیلڈ سرگرمیوں بارے بریفنگ دی۔لبرٹی چوک، ابوالصفہانی روڈ فیصل ٹاؤن، شادمان، گلشن راوی، سبزہ زار اور وحدت روڈ پر فیلڈ کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔واپڈا ٹاؤن، ٹاؤن شپ، کینال روڈ، جوبلی ٹاؤن، ڈیفنس روڈ اور فیروز پور روڈ پر بھی فیلڈ کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جیل روڈ پر ٹیپا کی ٹیموں کی طرف سے جاری پیچ ورک کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے اور ٹیپا ٹیمیں شہر کی اہم شاہراہوں پر پیچ ورک کا کام کر رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button