وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ اعلٰی تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس

وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ اعلٰی تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ وزیراعلٰی کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شفقت آیاز کے علاوہ دونوں محکموں کے سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں کو ورکنگ سپیسز کے قیام اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروع کے لئے وزیراعلیٰ کا ایک اور اہم اقدام

صوبائی سطح پر سٹیٹ آف دی آرٹ انوویشن حب کے قیام کا فیصلہ۔ خیبر پختونخوا انوویشن حب پشاور یونیورسٹی کے اندر قائم کیا جائے گا۔سیکرٹری اعلٰی تعلیم نے وزیراعلٰی کو مجوزہ انوویشن حب کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی۔جس کے مطابق

یہ انوویشن حب 22 پرائیویٹ دفاتر، دو بڑے ایونٹ ہالز، ایک کانفرنس روم، ایک بورڈ روم، دو کمیٹی رومز، اور دو عدد کو-ورکنگ سپیس پر مشتمل ہو گا، اس مقصد کے لیے یونیورسٹی میں پہلے سے قائم انکیوبیشن سنٹر کی عمارت کو استعمال کیا جائے گا۔ انوویشن حب میں موجود سہولیات کے مکمل استعمال سے یونیورسٹی کو سالانہ 6 کروڑ روپے تک آمدن ہو گی، یہ انوویشن حب ایک کثیر المقاصد آئی ٹی سنٹر کے طور پر کام کرے گا، انوویشن حب میں طلباء کے ساتھ ساتھ آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد اور نجی آئی ٹی کمپنیوں کو اسٹارٹ اپس اور انٹرپرینیورز وغیرہ کے لئے ایک سازگار ماحول فراہم ہوگا، انوویشن حب میں اسٹارٹ اپس اور انٹرپرینورشپس کے لئے درکار تمام سہولیات اور خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم ہونگے۔وزیر اعلیٰ نے مجوزہ انوویشن حب کا جلد اجراء یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔ اس منصوبے کی کامیابی کے بعد دیگر جامعات میں بھی انوویشن حب قائم کریں گے۔ انوویشن حب کے قیام سے یونیورسٹی کو مالی طور پر مستحکم بنانے میں مدد ملے گی، آئی ٹی سے وابستہ نوجوانوں اور کمپنیز کو بہترین کو-ورکنگ سپیس میسر آئے گی، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع ملیں گے۔اجلاس میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ڈیجیٹل کونیکٹس کے قیام کی بھی اصولی منظوری دے دی گئی ۔ یہ ڈیجیٹل کونیکٹس ابتدائی طور پر کرایہ کی عمارتوں میں قائم کیے جائیں گے۔ یہ ڈیجیٹل کونیکٹس آئی ٹی پارکس، کو-ورکنگ سپیس اور کمپیوٹر لیب پر مشتمل ہوں گے۔وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہر ڈویژن میں نوجوانوں کے لیے آئی ٹی انوویشن سے مستفید ہونے کی سہولت میسر ہو، ہم نے دور جدید کی ضرورت کے مطابق آئی ٹی کے استعمال کا ماحول اور سہولت فراہم کرنی ہے، صوبائی حکومت کے اداروں کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے، ہم نے صوبے کے تمام اداروں کو آئی ٹی کی طرف لے کر جانا ہے۔ اس مقصد کے لیے درکار فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کریں گے۔

جواب دیں

Back to top button