چیف ایگزیکٹیو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بابر صاحب دین کی ہدایت پر شہربھر میں صفائی آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔عید منا کر واپس آنے والے پردیسیوں کی آمد کے پیشِ نظربس اسٹینڈ، لاری اڈوں اور عوامی رش کے مقامات پرخصوصی صفائی اقدامات کے لیے اضافی عملہ تعینات کیا گیا۔

ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ٹیمیں صبح سویرے سے ہی صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے فیلڈ میں متحرک رہیں۔لاہور کی 197 کمرشل مارکیٹس میں صفائی ستھرائی یقینی بنانے کیلئے عملہ تینوں شفٹوں میں تعینات ہے جبکہ گھر گھر سے کوڑ اکٹھا کرنے کیلئے 2500 سے زائد رکشہ فیلڈ میں موجود ہیں۔سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ شہر لاہور میں بہترین صفائی انتظامات کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی افسران، 15 ہزار ورکرز، 1400 سے زائد گاڑیاں تینوں شفٹوں میں فیلڈ میں متحرک ہیں۔ ہر موقعے اور تہوار پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔مزید برآں عید قرباں گرینڈ صفائی آپریشن اقدامات کے تحت تمام وسائل بروئے کار لا کر شہریوں کی 100فیصد شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ صفائی سے متعلق شکایات و تجاویز کیلئے ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔






