وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ ادارے ”ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن” کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی- ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن کے وفد میں زجری فوک مین، زجری وٹ کوف اور چیس ہیرو شامل تھے-ملاقات میں پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب بھی موجود تھے -ملاقات میں بلاک چین اینوویشن(Block chain innovations) ٹوکنائزیشن، رئیل ورلڈ ایسٹس اورسٹیبل ایپلیکیشن پر تبادلہ خیال کیاگیا-ملاقات میں بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے منصوبے پر غور کیاگیا-معدنیات، ایگریکلچر سمیت پاکستان کے وسیع قدرتی وسائل حقیقی اثاثوں کی ٹوکنائزیش کا جائزہ لیاگیا-ڈیجیٹل لین دین میں شفافیت، بہتر کارکردگی اور سکیورٹی امور کیلئے اسٹیبل کوائن سلو شن کے نفاذ پر بات چیت کی گئی- ملاقات میں ترسیلات زر، مالیاتی لین دین اور عالمی تجارت کے بہتر فریم ورک کی ضرورت پر زور دیاگیا-پاکستان کے معاشی اور مالیاتی نظام کو ڈی سینٹر لائزڈ فنانس ماڈل سے مربوط کرنے پر اتفاقِ رائے کیاگیا-وزیراعلی مریم نواز شریف نے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد کے اختراعی معاشی نظریات کو سراہا -وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب کو ڈیجٹیل اینوویشن کا ریجنل لیڈر بنانے کے عزم کا اظہار کیا-وزیراعلی مریم نواز شریف نے ورلڈ لبرٹی فنانشل وفد کو حکومت پنجاب کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیکل ایڈوانس منٹ اور مالیاتی اشتراک کار کے بارے میں آگاہ کیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور آن لائن ٹریڈ میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
Read Next
4 گھنٹے ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات مائیکل جباروف کی ملاقات
1 دن ago
مریم نوازشریف نے آذربائیجان کے شہر باکو میں منعقدہ ہو این ”ورلڈ اربن فورم“ میں پنجاب پویلین کا افتتاح کر دیا
2 دن ago
مریم نوازشریف کا آذربائیجان کے شہر باکو میں ”ورلڈ اربن فورم“ سے تاریخی خطاب،پنجاب کے عوامی فلاحی پراجیکٹس سے آگاہ کیا
2 دن ago
حکومت پنجاب نے 7 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،نوٹیفکیشن جاری
3 دن ago
جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ملاقات
Related Articles
وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئیں،پرتپاک خیرمقدم
4 دن ago
سُتھرا پنجاب پروگرام کے تحت جدید لائیو ڈیش بورڈ مانیٹرنگ سسٹم کی بدولت فیصل آباد میں ہونے والی بدعنوانی کا بروقت سراغ لگا لیا گیا
6 دن ago



