ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت واسا ہیڈ آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں شامل واسا کی سکیموں کا جائزہ لیا۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں شامل واسا سکیموں بارے بریفنگ دی۔لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں شامل واسا سکیموں پر مرحلہ وار عملدرآمد کیا جائے گا۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے بریفنگ میں بتایا کہ پہلے مرحلے میں صوبائی دارالحکومت کے 6 ٹاؤنز کی سکیموں پر عملدرآمد کیا جائے گا۔گلبرگ، داتا گنج بخش ٹاؤن، سمن آباد، شالامار ٹاؤن، راوی اور نشتر ٹاؤن کی سیوریج کی سکیمیں پہلے فیز میں شامل ہیں۔
پہلے فیز میں 316 کلومیٹر سیوریج لائن، 319 کلومیٹر واٹر سپلائی لائن، 10 ڈسپوزل اسٹیشن، 39 ٹیوب ویلز لگائے جائیں گے۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں شامل تمام سکیموں کا ایگزیکیوشن پلان طلب کر لیا۔واسا تمام سکیموں کے کام کی جیو ٹیگنگ یقینی بنائے، تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کیا جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے مزید ہدایات کیں کہ تمام ٹاؤنز میں کام کا معیار مساوی رکھا جائے، کوالٹی ورک یقینی بنایا جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ترقیاتی کاموں کے دوران عوامی سہولت کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی ۔اجلاس میں تمام زونز کے ڈائریکٹرز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔