*اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام،15 سے زائد عالمی میڈیا کے نمائندگان کو پاکستان کے منفرد منصوبے پر وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی بریفنگ*

وزیر اعلیٰ پنجاب کے اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام پر عالمی میڈیا کی بھی نگاہیں مرکوز ہوگئیں۔وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین ، پارلیمانی سیکرٹری سلطان باجوہ اور سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے تقریب میں شرکت کی۔ 15 سے زائد عالمی میڈیا کے نمائندگان کو پاکستان کے منفرد منصوبے پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 1 لاکھ 20 ہزار افراد کو 150 ارب سے زائد مالیت کا اب تک قرض فراہم کیا جاچکا ہے۔ 70 ہزار سے زائد گھر زیر تعمیر جبکہ 45 ہزار گھروں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔ 15 لاکھ قرض واپسی کی قسط صرف 14 ہزار روپے ماہانہ اور واپسی کی شرح سو فیصد ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اقساط کی مد میں واپس آنیوالی رقم مزید خاندانوں کو قرض فراہمی کیلئے استعمال ہوگی۔وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ سالانہ 1 لاکھ سے زائد گھروں کی تعمیر سے لاکھوں خاندانوں کو محفوظ چھت، اپنا گھر فراہم ہوگا۔ کم آمدن افراد نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے توسط سے دہائیوں کا سفر چند ماہ میں طے کرلیا ہے۔ اس پروگرام کی خاصیت یہ بھی ہے کہ درخواست گزار کو ایک روپے کی بھی رجسٹریشن فیس ادا نہیں کرنا پڑی۔ بلال یاسین نے واضح کیا کہ سیاسی و مذہبی تفریق ، رشوت اور سفارش کے بغیر ،سو فیصد میرٹ اور شفافیت اس پروگرام کا خاصہ ہے۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر ولید اقبال، ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ سکندر ذیشان اور اشتراکی اداروں کے نمائندگان بھی شریک تھے ۔

جواب دیں

Back to top button