ورلڈ بینک کے چار رکنی وفد نے پنجاب ریونیو اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا سے ملاقات کی۔ کلیلیا رونتویانی کی سربراہی میں وفد کو پنجاب ریونیو اتھارٹی کے اصلاحاتی ایجنڈے اور جاری پروگراموں بارے بریفنگ دی گئی۔پنجاب میں ٹیکس نظام کو مزید جدید، شفاف اور ڈیجیٹل بنانے کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ورلڈ بینک اور پنجاب ریونیو اتھارٹی کے درمیان جاری تکنیکی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر ورلڈ بینک کے وفد نے ریکارڈ محصولات اکٹھے کرنے پر چیئرمین پی آر اے کے اقدامات کو سراہا۔ چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام دوست، مؤثر اور شفاف ٹیکس نظام کا قیام حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ ٹیکس دہندگان کو بہتر، آسان اور آن لائن سہولیات کی فراہمی کے اقدامات سے محصولات میں واضح اضافہ ہوگا۔ پنجاب میں ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ٹیکس کلچر کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔عوامی رابطہ اور آگاہی مہمات کے ساتھ ساتھ شکایات کے اندراج کو مزید آسان اور موثر بنایا جائے گا۔
Read Next
2 دن ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ٹیکس ادائیگیوں کی مؤثر نگرانی کیلئے ڈیجیٹل سنٹرل مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کا فیصلہ*
1 ہفتہ ago
*ٹیکس ادائیگی میں جعلسازی اور ڈیفالٹرز کے خلاف انفورسمنٹ کارروائیوں میں تیزی کا فیصلہ*
2 ہفتے ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی،لاہور کے 31 انفورسمنٹ افسران کے تبادلے*
2 ہفتے ago
*پہلی بار مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں 54 اعشاریہ 8 ارب روپے اکٹھے کر لیے گئے۔ ترجمان پی آر اے*
3 ہفتے ago






