وزیر ہاؤسنگ کا پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا دورہ، رمضان پیکج میں مستحق افراد کو دس ہزار روپے کی فراہمی سے ریلیف ملے گا، بلال یاسین

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا، سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ محمد اجمل بھٹی نے صوبائی وزیر کو خوش آمدید کہا،سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ نے محکمانہ امور بارے بریفنگ دی اور الائیڈ اتھارٹیز کی کارکردگی بارے آگاہ کیا،وزیر ہاؤسنگ کو نئے محکمے کے ذمہ امور، فوڈ کماڈیٹیز کی طلب و رسد اور فوڈ چین بارے بھی بریف کیا گیا، اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ نئے محکمے کی ذمہ داریوں میں اضافہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعتماد کا عکاس ہے، نئی ٹیم ذمہ دار اور فرض شناس ہے جبکہ وزیر ہاؤسنگ نے سیکرٹری پرائس کنٹرول کے اقدامات کی تعریف بھی کی، انہوں نے کہا کہ کم وقت میں تحقیقی اور قابل عمل اصلاحات کیلئے کی جانیوالی کوششوں کے ثمرات مثبت ہوں گے، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی وزیر اعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیح ہے، سستی روٹی کی فراہمی پر غریب آدمی روزانہ دعائیں دیتا ہے، رمضان پیکج میں مستحق افراد کو دس ہزار روپے کی فراہمی سے ریلیف ملے گا، سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ محمد اجمل بھٹی نے کہا کہ سبزیوں اور دالوں کے نرخوں میں کمی کے ساتھ ساتھ بلا تعطل فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، اس موقع پر ڈی جی فوڈ شعیب جدون اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔

جواب دیں

Back to top button