سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عبد الرشید سولنگی کی خصوصی کاوش سے ایک بار پھر ادارے کے افسران و ملازمین کو ادارے کے اخراجات پر فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا جوکہ گزشتہ 2 سال سے بند تھا۔
اس سلسلے میں ایس بی سی اے کانفرنس ہال میں ڈائریکٹر جنرل عبد الرشید سولنگی کے دست مبارک سے بذریعہ قرعہ اندازی عازمین حج کے لئے خوش نصیب قرار پانے والوں کے ناموں کا انتخاب کیا گیا۔ اس سلسلے میں 7 افسران اور 10 دیگر ملازمین سمیت کل 17 افراد کو امسال ایس بی سی اے کی جانب سے تمام تر اخراجات کے ساتھ فریضہ ادائیگی حج کے لئے بھیجا جائے گا۔ اس سلسلے میں تقریب قرعہ اندازی سے اپنے خطاب میں کہا کہ سعادت حج کے لئے منتخب ہونے والے خوش نصیب ہیں اور میرے لئے خوش نصیبی اور سعادت کی بات ہے کہ اللّٰہ رب العزت نے مجھے اس کام کا زریعہ بننے کی توفیق دی ہے جس کہ سبب افسران و ملازمین کو سعادت ادائیگی حج کی سہولت 2 سال کے وقفے سے دوبارہ شروع کی گئی،
اس کرم نوازی پر میں رب تعالیٰ کا بے حد شکر گزار ہوں اور دلی اطمینان و مسرت محسوس کررہا ہوں۔
بعد ازاں بذریعہ قرعہ اندازی خوش نصیب قرار پانے والوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ قرعہ اندازی کے تحت آفیسرز کٹیگری میں اسٹینو نذیر احمد اجن ، اسٹنٹ ڈائریکٹرز شاھد شمس، زبیر احمد اور آغا کاشف علی ، سینئر کمپیوٹر آپریٹر فرمان علی، سینئر بلڈنگ انسپکٹرز نوید احمد اور عبد السمیع لاکھانی جبکہ اسٹاف کٹیگری میں بلڈنگ انسپکٹرز ارسلان الحق، ارشد علی بھٹو اور فرحان ایوب ، جونیئر اسٹینو سید دانیال علی نقوی،سینئر ایڈیٹر عمیر احمد سومرو، ایل ڈی سی سرفراز اختر، ڈرائیور محمد شکیل ، جونیئر کلرک نواز علی،سیکورٹی گارڈ مظہر احمد ،اور ڈیمالیشن قلی محمد سومار منتخب ہوکر خوش نصیب قرار پائے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل عبد الرشید سولنگی نے منتخب افراد کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے ، سفر حج اور مناسک فریضہ حج میں آسانیوں کے لئے دعا کی جبکہ عازمین سے دوران حج ملکی استحکام و سلامتی اور ادارے کی ترقی کے لئے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی۔ اس دوران تقریب میں ایس بی سی اے کے افسران و ملازمین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے ادارے کے اخراجات پر فریضہ ادائیگی حج کے سلسلے کو دوبارہ شروع کرنے پر ڈی جی عبد الرشید سولنگی کے پر خلوص جذبات کو سرہاتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔