ایل ڈی اے کی تاریخ کا سب سے نیلام عام، 2 ارب سے زائد کا ریونیو اکٹھا ،40 املاک2 ارب47 لاکھ62 ہزارروپے میں نیلام

ایل ڈی اے کے زیر اہتمام رہائشی و کمرشل پلاٹس، پٹرول پمپ سائٹس،ریستوران، سپورٹس سائٹس، پارکنگ پلازہ سائٹس و پبلک یوٹیلیٹی سائٹس کی لیز و فروخت کا نیلام عام کنونشن سنٹر، ایکسپو سنٹر،جوہر ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی قیادت میں ہونے والے نیلام عام میں ایل ڈی اے نے 2 ارب47 لاکھ سے زائد کا ریونیو اکٹھا کیا۔

ایل ڈی اے نے رواں مالی سال کی پہلی آکشن میں بھی ایک ارب سے زائد کا ریونیو اکٹھا کیا تھا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔نیلامی میں کاروباری حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے آکشن میں کاروباری افراد کی خصوصی دلچسپی کو سراہا۔نیلام عام میں ایل ڈی اے نے رہائشی و کمرشل پلاٹس، پٹرول پمپ،ریستوران، سپورٹس سائٹس، پارکنگ پلازہ سائٹس و پبلک یوٹیلیٹی سائٹس کی لیز و فروخت سے 2ارب47لاکھ62ہزار روپے سے زائدریونیو اکھٹا کیا۔ایل ڈی اے نے رہائشی و کمرشل پلاٹ، پیٹرول پمپ و یوٹیلیٹی سائٹس سمیت40 املاک 2 ارب 47 لاکھ62ہزار روپے میں نیلام کیے۔ فضائیہ ہاؤسنگ سکیم بلاک اے میں واقع پلاٹ 50کروڑ 94ہزار میں نیلام ہوا۔ اپارٹمنٹ سائٹ، جوہر ٹاؤن بی ون بلاک 40کروڑ ایک لاکھ 40ہزار روپے میں نیلام ہوا۔کمرشل پلاٹ نمبر18سوک سنٹر،جوبلی ٹاؤن 16 کروڑ34 لاکھ64ہزار روپے میں نیلام ہوا۔ کمرشل پلاٹ نمبر18ڈی،سوک سنٹر،جوبلی ٹاؤن 13 کروڑ34 لاکھ40ہزار روپے میں نیلام ہوا۔آرمی ویلفیئر ٹرسٹ فیز ون میں کمرشل ایریا میں واقع پلاٹ 7کروڑ47لاکھ 60ہزار روپے میں نیلام ہوا۔پارک اینڈ رائیڈ پلازہ کے حقوق کرایہ داری 6کروڑ 27لاکھ روپے سالانہ میں نیلام ہوئے۔ پٹرول پمپ سائٹ پلاٹ نمبر18جہانزیب بلاک علامہ اقبال ٹاؤن کے حقوق کرایہ داری 5کروڑ 73لاکھ روپے سالانہ میں نیلام ہوئے۔ پلاٹ نمبر12کمرشل زون ایونیو ون3 کروڑ54 لاکھ78ہزار روپے میں نیلام ہوا۔رہائشی پلاٹ نمبر68ایف ون جوہر ٹاؤن3 کروڑ36 لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر11کمرشل زون ایونیو ون3 کروڑ33 لاکھ27ہزار روپے میں نیلام ہوا۔رہائشی پلاٹ نمبر346ڈی ٹو جوہر ٹاؤن3 کروڑ30 لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔رہائشی پلاٹ نمبر347ڈی ٹو جوہر ٹاؤن3 کروڑ30 لاکھ روپے میں، پلاٹ نمبر13کمرشل زون ایونیو ون3 کروڑ22 لاکھ8ہزار روپے میں، پلاٹ نمبر153کمرشل زون ایونیو ون3 کروڑ19 لاکھ14ہزار روپے میں، پلاٹ نمبر152کمرشل زون ایونیو ون3 کروڑ7 لاکھ51ہزارچھ سو روپے میں نیلام ہوا۔گرین لینڈ ہاؤسنگ سکیم میں واقع پبلک یوٹیلیٹی سائٹ 3 کروڑ4 لاکھ92ہزار روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر160کمرشل زون ایونیو ون3 کروڑ11لاکھ36ہزار روپے میں، پلاٹ نمبر161کمرشل زون ایونیو ون3 کروڑ11لاکھ36ہزار روپے میں،رہائشی پلاٹ نمبر990آر ون جوہر ٹاؤن2 کروڑ99 لاکھ25ہزار روپے میں،رہائشی پلاٹ نمبر325ایچ تھری جوہر ٹاؤن2 کروڑ73 لاکھ60ہزار روپے میں،رہائشی پلاٹ نمبر324ایچ تھری جوہر ٹاؤن2 کروڑ70 لاکھ روپے میں،رہائشی پلاٹ نمبر142آر تھری جوہر ٹاؤن ایک کروڑ69 لاکھ 50ہزارروپے، پلاٹ نمبر1714بلاک ڈی ایونیو ون ایک کروڑ68لاکھ8ہزارچار سو روپے،پلاٹ نمبر324 اے بلاک آر ٹوجوہر ٹاؤن ایک کروڑ46لاکھ روپے، پلاٹ نمبر1205 بلاک جے ایونیو ون ایک کروڑ41لاکھ 12ہزار روپے،پلاٹ نمبر1028 اے بلاک آر ون جوہر ٹاؤن ایک کروڑ41لاکھ روپے، پلاٹ نمبر434 بلاک آر جوہر ٹاؤن ایک کروڑ40لاکھ روپے، پلاٹ نمبر44بی بلاک ایچ ون جوہر ٹاؤن ایک کروڑ23لاکھ41ہزار روپے،پلاٹ نمبر44اے بلاک ایچ ون جوہر ٹاؤن ایک کروڑ15لاکھ37ہزارچار سو روپے میں ہوا،فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر ایونیو ون کے بلاک میں واقع ایجوکیشن سائٹ کے حقوق کرایہ داری 99لاکھ روپے سالانہ میں نیلام ہوئے۔ پلاٹ نمبر459بلاک ڈی ون جوہر ٹاؤن90 لاکھ30ہزار روپے، پلاٹ نمبر625بلاک آر ون جوہر ٹاؤن85 لاکھ پانچ ہزار روپے میں نیلام ہوا۔پارک اینڈ شاپ پلازہ مون مارکیٹ علامہ اقبال ٹاؤن کے حقوق کرایہ داری85لاکھ روپے سالانہ میں نیلام ہوئے۔ پلاٹ نمبر749بلاک سی جوبلی ٹاؤن82 لاکھ 50 ہزار روپے، پلاٹ نمبر313بلاک شہبازمصطفی ٹاؤن52 لاکھ 50 ہزار روپے، پلاٹ نمبر445بلاک ای جوبلی ٹاؤن27 لاکھ 50 ہزار روپے میں نیلام ہوا۔سپورٹس کمپلیس جوہر ٹاؤن کیفے ٹیریا کے حقوق کرایہ داری23لاکھ روپے سالانہ میں نیلام ہوا۔ کافی شاپ سنٹر پارک ایونیو ون کے حقو ق کرایہ داری 21لاکھ روپے سالانہ میں نیلام ہوئے۔سپورٹس کمپلیس سبزہ زار کیفے ٹیریا کے حقوق کرایہ داری18لاکھ روپے سالانہ میں نیلام ہوا۔سپورٹس کمپلیس گلبرگ کیفے ٹیریا کے حقوق کرایہ داری17لاکھ 60ہزار روپے سالانہ میں نیلام ہوئے۔ نیلام عام کی نگرانی ایل ڈی اے آکشن کمیٹی کے اراکین نے کی۔نیلام عام میں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر آکشن، ڈائریکٹر ہاؤسنگ،یڈیشنل ڈی جی یوپی، ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون، ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون، ڈائریکٹر ریونیو، ڈائریکٹر ہاؤسنگ فور اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button