کمشنر لاہور زید بن مسعود اور ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کا لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت سکیموں کا جائزہ لینے کے لیے نشتر زون اور داتا گنج بخش زون کے مختلف علاقوں کا دورہ

کمشنر لاہورڈویژن زید بن مسعود اور ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت سکیموں کا جائزہ لینے کے لیے نشتر زون اور داتا گنج بخش زون کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مدثر نواز بھی ان کے ہمراہ تھے ۔دورہ کے دوران لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت جو سائٹس فائنل ہوئی ہیں ان کو چیک کیا گیا. کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈویلپمنٹ پلان کے تحت منصوبہ پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا اور ڈویلپمنٹ پلان ایک میگا پراجیکٹ ہے، جس سے لاہور میں شہریوں کو بہترین راستوں کی سہولت ملے گی، ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈویلپمنٹ پلان میں شفافیت کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے ای ٹینڈرنگ نظام اور ایم آئی ایس سسٹم کو متعارف کروایا گیا ہے. ای ٹینڈرنگ نظام میں کامیاب ٹھیکیداروں کو کام کے حوالے سے کنٹریکٹ ایوارڈ کیے جا چکے ہیں ، ڈی سی لاہور نے کہا کہ ڈویلپمنٹ پلان کے تحت شہر میں شفافیت اور میرٹ پر مبنی تعمیر و ترقی کا آغاز ہو رہا ہے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی بحال کرنے کے لئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button