ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا برکی روڈ، گرین سٹی، پیراگون سوسائٹی اور اطراف میں صفائی اقدامات کا جائزہ

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے برکی روڈ، گرین سٹی، پیراگون سوسائٹی اور اطراف میں صفائی اقدامات کا جائزہ لیا. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ و ایل ڈبلیو ایم سی حکام بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے. صفائی انتظامات میں نمایاں بہتری نظر آنے پر ڈی سی لاہور مطمئن نظر آئے. ڈی سی لاہور نے ایل ڈبلیو ایم سی حکام سڑک کے اطراف، گلی و محلوں میں صفائی کے مزید بہترین انتظامات یقینی بنائیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ متعلقہ حکام صفائی نظام کی موثر نگرانی یقینی بنائیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ تمام علاقوں کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتا ہوں. انہوں نے کہا کہ

متوسط اور پسماندہ علاقوں میں صفائی انتظامات کو بہترین بنایا جائے اور واسا حکام کے ساتھ ملکر سیوریج نظام کو بہتر بنایا جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے ڈور ٹو ڈور آگاہی کمپین کا بھی آغاز کیا جائے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہری بھی لاہور شہر کو مثالی بنانے میں ضلعی انتظامیہ لاہور کا ساتھ دیں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صفائی اقدامات کو بہترین بنایا جا رہا ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button