وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن، ہر شہر ہر ضلع سر سبز و شاداب،صوبہ بھر میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسیوں کی تشکیل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی 26 اضلاع میں ایجنسیوں کے قیام پر کام کرے گی۔سینئر منسٹر پنجاب مریم اورنگزیب کی ہدایات،گرین ایریاز بڑھا کرماحولیاتی آلودگی کاتدارک کیا جائےگا۔پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ کے تحت پی ایچ ایز کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا، ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق موجودہ باغات کی بحالی، اور نئے باغات بنائے جائیں گے۔نرسریاں اور فلاور شاپس بنائی جائیں گی۔شہریوں کے لیے تفریحی مقامات کو مزید پر کشش اور دلکش بنایا جائے گا۔

سالانہ نمائشوں اور ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔نجی محفلوں اور تقریبات کے لیے رینٹل سسٹم متعارف کروایا جائےگا۔باغات میں ریسٹورنٹس اور کیفیز کے لیے جگہ مختص کی جائے گی۔باغات کو نو سموکنگ زون قرار دیا جا چکا ہے، سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہری خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔






