ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا تحصیل نشتر زون کے دورے، کماہاں چوک، اٹاری روڈ، رنگ روڈ کے اطراف میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان و صفائی اقدامات کا جائزہ

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل نشتر زون کے مختلف مقامات کے دورے کئے۔ کماہاں چوک، اٹاری روڈ، رنگ روڈ کے اطراف میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان و صفائی اقدامات کا جائزہ لیا گیا. لاہور ڈویلپمنٹ پلان سکیم میں شامل ایک گلی کا جائزہ لیا گیا.

ڈی سی لاہور نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان ایک اہم منصوبہ ہے اور معیاری کام اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے. انہوں نے ایک مقام پر کوڑا کرکٹ کی نشاندہی پر ایل ڈبلیو ایم سی حکام کو فی الفور اٹھوانے کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ مرکزی شاہراہوں سمیت، محلوں و گلی کوچوں میں صفائی کے بہترین اقدامات کئے جائیں اور شہری کوڑا کرکٹ گلیوں یا گھروں کے ارد گرد نہ پھینکیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ کوڑا کرکٹ مختص کردہ جگہوں پر رکھا جائے اور ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز گلی و محلوں میں مخصوص جگہوں پر پڑے ہوئے کوڑا کرکٹ کو ڈمپنگ سائٹس پر منتقل کریں. انہوں نے کہا کہ صفائی معاملے میں کوتاہی ہرگز نہ برتی جائے اور کوڑا کرکٹ کو آگ نہ لگائی جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہر لاہور کو خوبصورت بنانے کے لئے کلین مشن جاری ہے۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے گورنمنٹ سکول کماہاں کا اچانک دورہ کیا. انہوں نے سکول پرنسپل سے ملاقات کی اور انتظامی امور پر بریفنگ لی. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے مختلف کلاس رومز میں جا کر تدریسی نظام کا جائزہ لیا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے سکول اساتذہ سے نصابی غیر نصابی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی گفتگو کی اور بچوں کی نصاب کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ کھیل کود اور دیگر سرگرمیاں بچوں کی بہترین نشوونما کا سبب بنتی ہیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ سکول انتظامیہ سکول میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنائیں. انہوں نے کہا کہ بچوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح میں شامل ہونا چاہیے کیونکہ صاف ستھرا ماحول ہی صحتمند معاشرے کا ضامن ہے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور سکولوں میں بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button